head lines
افغان وزارت خارجہ کا بیان غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے”ممتاز زہرہ بلوچ”
head lines
چینی چانگ ای ایٹ مشن کے ذریعے روور مشن شراکت داری، ترجمان سپارکو
سپارکو کمپنی نے 2028 میں چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے
سپارکو کا یہ روور، جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو کہ بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن (ILRS) منصوبے کا ایک حصہ ہے
یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا،چاند کا یہ جنوبی قطب اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے
روور کے اس مشن کابنیادی مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا، سائنسی تحقیق کرنا اور مستقبل کے قمر اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا ہے
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات بھی کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے
سپارکو کا یہ روور انتہائی جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جو کہ اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،اور یہ آئندہ
مستقبل کے قمری مشنز کی راہ بھی ہموار کرے گا
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے،
head lines
عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد: بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ سے ذاتی تعلق، فواد چوھدری
عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی مشکل حالات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی تعریف بھی کی
عمران خان کے مطابق نو منتخب صدر ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ثابت ہوں گے نیز انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت پر زور دیں گے دوسری طرف سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی تحریر کیا جس میں عارف علوی سابقہ صدر مملکت کی طرف سے کہا گیا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ امریکہ کے شہریوں کو اپنی خواہش اور امید کے اظہار کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ آپ کی قیادت کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں
انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ٹرمپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں اور ٹرمپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کی ریڑھ کی ہڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے اور اس کے اثرات پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے خط میں عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
دوسری طرف سابق وزیر فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ ضرور مداخلت کریں گے نون لیگ ایک طرف مبارکباد دیتی ہے اور دوسری طرف دھمکیاں یہ لوگ اتنے ہی طاقتور ہیں تو پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیا لیکن رانا ثنا اللہ چاہتے ہیں کہ کوئی بڑا جھگڑا شروع ہو جائے
رانا ثنا اللہ کا ٹرمپ سے متعلق بیان پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے
یہ بیان کہ امریکہ کا کوئی دباؤ حکومت پاکستان پر پریشر ڈال سکتا ہے میرے خیال میں ایسا نہیں ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں