news
طاقت کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان نے سلامتی کونسل کے اعلی سطح مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل کو یوکرین میں جنگ بندی اور مسئلے کے پر امن حل کے لیے غیر جانبدارانہ منصوبہ تیار کرنا چاہیے اور اس جنگ کو جاری رکھنے اور پھیلاؤ کی اجازت نہیں دینی چاہیے سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بگڑتے ہوئے تنازعہ کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی یہ مسئلہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے دائمی اور شدید خطرے کا باعث ہے کونسل کو بہت بڑے پیمانے پر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کا تقاضا کرنا چاہیے خصوصا داعش آئی ایس کے اور فتنہ الخوارج کے خطرے کا تدارک کرنے کی بھی سبیل کرنی چاہیےکونسل کو دہشت گردی کو شکست دینے اور بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے افریقی ممالک اور افریقی یونین کی بھی موثر مدد کرنی چاہیے اقوام متحدہ کے امن مشن کو زیادہ موثر اور مضبوط بنانا چاہیے کونسل کو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ سے بچاو کے لیے اعتماد کی بحالی کے اقدامات کا بھی اغاز کرنا چاہیےوزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیں دوستوں کے درمیان صحت مندانہ مقابلہ ایک اچھا اور صحتمندانہ رجحان ہے بہرحال اسے برے تصادم کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے کونسل طاقت کے غیر قانونی استعمال کو قطعا برداشت نہ کرنے کی روش اپنانے کا اعلان کرے نیز روایتی اور نیوکلیائی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کو روکنے اور ایسے ہتھیاروں کو کم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کا خیر مقدم کرے اسے نئے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی خصوصا مصنوعی ذہانت کے حامل ہتھیاروں کی روک تھام کرنی چاہیے ان ہتھیاروں کا استعمال جنگ کے امکان کو اور بڑھا رہا ہے اور جنگ کو زیادہ مہلک بنا رہا ہے جناب صدر دوسرے ممالک کے تعاون سے پاکستان جب اگلے سال سلامتی کونسل میں اپنی نشست سنبھالے گا تو ان مقاصد کی پیروی کرے گا پاکستان سلوانیہ کو مباحثے کا اختتام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درامد بہت ضروری ہے طاقت کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔