Connect with us

انٹرٹینمنٹ

معروف قوال مقبول صابری کی 13ویں برسی

Published

on

انہوں نے 1970 کی دہائی میں اپنے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ قوالی کا آغاز کیا اور قوالی میں بہت شہرت حاصل کی۔

مقبول احمد صابری نے ابتدائی طور پر اپنے والد استاد عنایت حسین صابری اور اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری سے موسیقی سیکھی۔

“بھردو جھولی میری یا محمد” اور “تاجدار حرم” ان کی مشہور ترین قوالیوں میں سے ہیں۔

انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

مقبول صابری 2011 میں آج ہی کے دن جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے تھے۔

drama

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ: تین ملزمان کو سات سال قید، اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا

Published

on

خلیل الرحمن قمر

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تین ملزمان کو سزا جبکہ دیگر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا، اس لیے اس جرم کے تحت کوئی سزا نہیں دی گئی۔

مقدمے میں نامزد دیگر افراد، جن میں حسن شاہ بھی شامل ہیں، کو عدالت نے شواہد کے فقدان کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے 17 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، جن میں خلیل الرحمٰن قمر، ان کے قریبی دوست، پولیس افسران اور بینک کا عملہ شامل تھا۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا اور ان سے تاوان طلب کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور اغوا کی دفعات شامل تھیں۔

اگست میں اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا، جس میں کل 11 ملزمان شامل تھے۔ ان میں سے ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے، جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواستِ ضمانت لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کو خلیل الرحمٰن قمر کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

سونو ککڑ کا نیہا اور ٹونی ککڑ سے لاتعلقی کا اعلان، ککڑ خاندان میں دراڑ؟

Published

on

سونو ککڑ

موسیقی کی دنیا کا مشہور ککڑ خاندان آج ایک افسوسناک موڑ پر کھڑا ہے۔ سونو ککڑ، جو نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی بڑی بہن ہیں، نے اچانک اپنے سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا اپنے بہن بھائیوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

سونو ککڑ کی جانب سے اپنی بہن نیہا اور بھائی ٹونی ککڑ سے لاتعلقی کا یہ اعلان ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔

12 اپریل 2025 کی شام کو سونو ککڑ نے اپنے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام میں لکھا: ’’میں انتہائی دل گرفتگی کے ساتھ یہ اطلاع دے رہی ہوں کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں رہی۔ یہ فیصلہ میں نے گہرے جذباتی درد کے تحت کیا ہے۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ سونو نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، جس نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد ہلچل مچ گئی۔ کچھ مداحوں نے سونو کے فیصلے کو سراہا تو کچھ نے اسے خاندانی ڈرامے کا حصہ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’یہ پی آر اسٹنٹ ہوسکتا ہے، ککڑ فیملی ڈراموں کے لیے مشہور ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا: ’’ٹونی کو سپر اسٹار کون کہتا ہے سوائے بہن کے؟‘‘

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ نے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سونو ککڑ، جنہیں ’’سن بالیے‘‘ گانے کی وجہ سے شہرت ملی، نے متعدد زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~