news
ائی سی سی کے وفد سے ملاقات:محسن نقوی

چیمپینز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر ائے ائی سی سی کے وفد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی
اسلام اباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفد نے سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا
کرکٹ بورڈ کے مطابق محسن نقوی سے وفد نے ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی نیز کراچی اور راولپنڈی میں چیمپینز ٹرافی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپینز ٹرافی ائی سی سی کے وفد کو عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کا کام چیمپین ٹرافی سے پہلے ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا ٹیموں کے لیے فل پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے محسن نقوی نے مزید کہا کہ ائی سی سی چیمپین ٹرافی اور ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پر امن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے اور اپگریڈیشن کے بعد تمام سہولتیں عالمی معیار کے مطابق ہوں گی
news
محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، تجارتی عدم توازن کم کرنے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکریٹری برائے اکنامک گروتھ، انرجی اور انوائرمنٹ کے دفتر میں سینئر عہدیدار تھامس لرستن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں منعقدہ معدنیات کانفرنس میں امریکا کی بھرپور اور اعلیٰ سطح پر شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
محمد اورنگزیب نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی توازن بہتر بنانے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی اور سرمایہ کاری وفد امریکا کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد باہمی فائدے کی بنیاد پر معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور نئے مواقع تلاش کرنا ہوگا۔
news
محسن نقوی کا سول ڈیفنس کو فعال بنانے کا اعلان، پاک بھارت کشیدگی پر ایمرجنسی اقدامات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکار دشمن کی کسی بھی حرکت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے دشمن کوئی بھی حربہ اختیار کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کے دورے کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے تحفظ کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے مکمل فعال بنایا جائے، ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ہنگامی حالات سے متعلق آگاہی مہم سال بھر جاری رہنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے دنوں کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوران بھی سول ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، اس لیے مرکز سے صوبائی سول ڈیفنس محکموں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔
علاوہ ازیں، پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق، موجودہ حالات میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بروقت تیل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈی جی آئل کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری ہو چکی ہے۔
یوں، حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں