news
گوادر پوٹ کے ذریعے 50 فیصد کارگو تک رسائی کی منظوری، وفاقی کابینہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام سرکاری اداروں کو ان ہدایات کی منظوری دے دی گئی کہ وہ اپنی درامدات کا 50 فیصد (جیسا کہ گندم چینی اور کھاد کی) گوادر پورٹ کے ذریعے رسائی کو یقینی بنائیں تاکہ گوادر پورٹ کے ذریعے برامدات کا فیصد بڑھایا جا سکے
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر اور فیڈرل بورڈ اف ریوینیو (ایف بی ار) میں اصلاحات پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے اسرائیلی بربریت اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم کے بارے میں وزیراعظم نے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا اور اسرائیلی جارحت پر عالمی ضمیر کی خاموشی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے خاتمے کے لیے عالم برادری کا ضمیر جاگنا چاہیے۔
نیز وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخت کی منظوری دی۔
اجلاس میں چینی کی درامد کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی کابینہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ چینی کی برامدات کے حوالے سے کابینہ کے بہتر فیصلے سے نہ صرف ملک کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوا بلکہ چینی کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا گیا اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کی کاوشوں کا منصفانہ معاوضہ بھی ملا گوادر پورٹ کے ذریعے درامدات اور برامدات کی سہ مائی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی
وزارت سمندری امور کی سفارش پر فورم نے کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی کابینہ نے ہدایت کی کہ ایسے سرکاری بورڈز میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہو دریں اثنا وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے تین بورڈ کے چیئرمینوں اور اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پرچیزنگ ایجنسی کے چیئرمین کے لیے سابق سیکرٹری عرفان علی کے نام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ آمنہ سہیل راحیل اعجاز اور جلال احسن اس کے ممبر ہوں گے
کابینہ نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے چیئرمین کے لیے جمال ناصر کے نام کی بھی منظوری دی بورڈ میں ڈاکٹر فہد سردار نوافل خالد مسعود اور زینب جنجوا شامل ہوں گے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہی حبیب الرحمن گیلانی کریں گے جس میں فاطمہ اسد مرتضی زیدی سید سجاد احمد اور سردار نوافل ہوں گے۔
news
انڈر ٹرائل افراد کی رہائی کی جائے تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر ہو سکے،عمران خان
سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے ان سے احتجاج ملتوی کرنے کی پیشکش کی تھی، تاکہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔ عمران خان نے بتایا کہ ان کا مطالبہ تھا کہ انڈر ٹرائل افراد کی رہائی کی جائے تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر ہو سکے، لیکن حکومت نے اس مطالبے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
عمران خان نے کہا کہ مذاکرات چلتےرہے مگر یہ واضح ہو گیا کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی، اور حکومت کے پاس موقع تھا کہ وہ انہیں رہا کر دیتی، لیکن یہ ظاہر ہو گیا کہ حکومت معاملہ کو طول دینا چاہتی ہے اور اصل طاقت وہی ہے جو یہ سب کچھ کروا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس سب کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں اور وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان پر مزید کیسز بنائے جا رہے ہیں، اور اس صورتحال کو “بنانا ریپبلک” کہا جا رہا ہے۔ عمران خان نے وکلا، ججز، مزدوروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔عمران خان نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی، مگر اس کے باوجود حکومت نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ان کی رہائی نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، اور 24 نومبر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑا احتجاج ہوگا کیونکہ وہ آزاد ممالک میں رہتے ہیں اور اگر حکومت بات چیت میں سنجیدہ ہے تو ان کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے ان پر 60 کیسز درج کیے جا چکے ہیں، اور نواز شریف کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ انہوں نے کتنے شورٹی بانڈز جمع کروائے تھے اور بائیو میٹرک بھی ائیرپورٹ تک گئی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مذاکرات ہو رہے ہیں، ان میں سنجیدگی نہیں ہے، اور ان مذاکرات کا مقصد صرف وقت گزارنا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تمام گرفتار افراد کی رہائی شامل ہے، اور جب تک ان لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہم کیسز میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود رہائی نہیں دی گئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتیں۔
news
عمران خان کا 28 ستمبر کے احتجاج پر اکسانے کے مقدمہ میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشت گردی عدالت
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے احتجاج پر اکسانے کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سنایا گیا، جہاں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور حکومتی پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل پیش کیے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر، ظہیر شاہ نے عدالت میں عمران خان کے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، اور ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر، جس میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود، مظاہرین نے سرکاری املاک پر حملے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کی گئی تھی اور وہیں سے اس احتجاج کے لیے کال دی گئی تھی۔
عدالت نے حکومتی پراسیکیوٹر کی درخواست پر عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی 5 روزہ مدت منظور کر لی۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں ہیں، وہ جیل میں رہ کر کیسے اتنی بڑی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں؟ یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے اور درج متن مفروضوں پر مبنی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عمران خان سے جیل کے اندر ہی تفتیش کی جائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا کیس ہے جس میں توشہ خانہ ٹو سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ روز ان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں