Connect with us

news

سب کی اجتماعی کوششوں، محنت اور اخلاص سے ملکی معیشت استحکام کی جانب رواں دواں، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اعلی آرمی چیف اور کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی کوششوں، اخلاص اور نیک نیتی سے ملک آہستہ آہستہ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے وفاق، صوبوں، اداروں اور آرمی چیف کی محنت اور کاوشوں کا اس ترقی میں بڑا عمل دخل ہے ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے آخر ہم کب تک آئی ایم ایف پر انحصار کرتے رہیں گے موجودہ پروگرام کے لیے سعودی عرب چین اور اور متحدہ عرب امارات نے ہمارا بڑا ساتھ دیا ہے ہمیں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے لیے اپنے ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا اور اس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں کھربوں روپے کے ٹیکس اور بجلی چوری کو ہمیں ہر حال میں روکنا ہے ہمارے آٹھ ماہ کے دور حکومت میں کوئی کرپشن یا فراڈ سامنے نہیں آیا اس دوران اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ہم نے کسی قسم کا کوئی موقع ہاتھ نہیں آنے دیا عوامی خدمت اور اور گڈ گورننس کی یہ بہترین مثال ہے انہوں نے سندھ میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں اسی طرح زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پنجاب کے وزیراعلی نے پہل کی ہے اور کے پی کے کی کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے امید کی جاتی کہ جلد بلوچستان اور سندھ بھی اس پر عمل کریں گے
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک کے اندر کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے ریکوڈک اور چنیوٹ منصوبے پر غیر ضروری مقدمہ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ملک اس طرح کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں یک جان ہونا پڑے گا یہ یکام مشکل لیکن ناممکن نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ جب جاپان اور جرمنی تباہی کہ 50 سال بعد بھی محنت کر کے ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں تو پھر ہم کیوں نہیں؟ میری دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو اور ملک مضبوط اور ترقی یافتہ ہو تاکہ دشمن کی میلی آنکھ ہمارے وطن کی طرف نہ اٹھ سکے
وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی کاوشوں کے متعلق معاملات طے ہوئےہیں مزید ایک گروپ سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر موقع پر دھرنا دے دیا جاتا ہے جلسے جلوس کچھ دیر بعد بھی ہو سکتے ہیں ٹھنڈے دماغ سے سوچنے اور فیصلہ کیجیے کہ ہمیں لانگ مارچ کرنے ہیں یا ترقی کرنی ہے

news

دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ

Published

on

ELIZA

محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔

ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”

جاری رکھیں

news

چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی

Published

on

فضائی موٹر بائیک

چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔

چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔

جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔

یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔

کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔

اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~