news
اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ، کی لَبھنی ایں وچ بازار کُڑے
راجپوت گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عزیز بھٹی بہادری شجاعت جواں مردی میں اپنی مثال اپ ہیں اسلام پسند روایتی وضدار گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عزیز بھٹی کے دادا قرون اولی کی صفات کے مالک تھے اپ کی شخصیت شبیداری تہجد گزاری اور دین سے رغبت خاندان کے لیے موجب رحمت و برکت تھی میجر عزیز بھٹی کے والد محمد عبداللہ جہلم کے گاؤں لادیاں میں پیدا ہوئے اور ذریعہ معاش کے لیے ہانگ کانگ چلے گئے جانے سے پہلے محمد عبداللہ کی شادی کر دی گئی ہانگ کانگ میں آپ کے والد اپنا کاروبار کرنا چاہتے تھے لیکن ناسازگار حالات کے باعث نیول پولیس فوج میں بھرتی ہو گئے مگر یہ جاب طبیعت کے موافق نہ تھی لہذا اپ درس و تدریس سے وابستہ ہو گئے اور 1934 تک اسی کام پر معمور رہے 16 اگست 1923 بروز پیر کے دن اپ کے والد کے ہاں میزر عزیز بھٹی کی ولادت ہوئی ۔
میجر عزیز بھٹی سے بڑے ان کے دو بھائی نذیر احمد اور بشیر احمد تھے اسی نسبت سے اپ کا نام عزیز احمد رکھا گیا مگر گھر والے اپ کو پیار سے راجہ کہہ کر پکارتے تھے اپ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایلس قدوری سکول ہانگ کانگ سے حاصل کی اسی اسکول میں اپ کے والد بحثیت استاد اپنی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن چونکہ یہ سکول مڈل تک تھا اس لیے میٹرک کرنے کے لیے اپ کو کوینز کالج میں داخلہ لینا پڑا آپ کےمیٹرک کرتے ہی دوسری جنگ عظیم کے اثرات واضح ہونے لگے جاپان نے ہانگ کانگ پر قبضہ کر لیا اور انہیں تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا پھر اپ جاپان بحریہ میں واچ مین کی پوسٹ پر بھرتی ہو گئے اپنی خداداد صلاحیتو ںکو استعمال کرتے ہوئے اب جلدی ہیڈ واچ مین بن گئے بلکہ اس سے بھی اگے نکل گئے اور کپتان کی پوسٹ کی عملی تربیت حاصل کرنے لگے اسی دوران جاپان کو شکست ہو گئی اور اپ کا خاندان جاپان دشمنوں ک عتاب کا نشانہ بن گیا اپ کے بڑے بھائی شبیر احمد کو قتل کر دیا گیا ان حالات سے تنگ ا کر 1945 کو یہ خاندان واپس پاکستان اگیا 1946 میں 23 برس کی عمر میں میجر عزیز بھٹی کی شادی قمر الدین بھٹی کی بیٹی سے کر دی گئی میجر عزیز بھٹی کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں اپ سڈول اور مضبوط جسم کے مالک گھنگریالی بالوں والے تھے نیم خواب انکھوں کی وجہ سے بھی اپ بے حد سنجیدہ اور سیدھے سادے سے دکھائی دیتے تاہم اپ کےکی خداداد صلاحیتوں ،محنت، تعلیم سے گہری وابستگی ،ذہانت اور حاضر جوابی کے باعث اپ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا اپ نے اسکول میں بھی ہمیشہ وظائف اور انعامات حاصل کیے ایک مرتبہ اپ کو بادل کے موضوع پر بولنے کے لیے کہا گیا اپ نے بادلوں کے پیدا ہونے کی اسباب ان کی اقسام ان کی تہوں اور دیگر معاملات کو اس خوبی سے بیان کیا کہ اپ کا انسٹرکٹر بھی اپ کا معترف ہو گیا اور وہ اپ کو لاسانی انسٹرکٹر کہنے لگا تعلیم کے علاوہ اپ کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے بھی بڑی دلچسپی تھی تیراکی فٹبال اور دیگر کھیلوں کے علاوہ ماؤتھ ارگن بجانا بھی اپ کو بے حد پسند تھا ماوتھ ارگن پر چینی اور انگریزی دھنیں اپ بڑے دلچسپی سے بجاتے اور اپنے دوست اور احباب کا دل موہ لیتے اپ نے جرمن کی کئی کتابوں کا ترجمہ کیا انگریزی ادب میں بھی اونچا مقام حاصل کی۔
اپنے دھیمے انداز وسیع تجربے بہترین گفتگو اور لطیفہ گوئی کے باعث اپ اپنے دوستوں کو ہمیشہ اپنا گرویدہ بنائے رکھتے اپ کے پاس اچھی باتوں اور معلومات کا ایک خزانہ ہوتا اپ بہت درد دل رکھنے والے انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے شراب نوشی سگریٹ اور اس قسم کے دیگر خرافات کی نسبت اپ اپنا زیادہ وقت اللہ تعالی کی عبادت ذکر و فکر نماز روزہ اور قران پاک کی تلاوت میں گزارتے خدمت خلق کا جذبہ اپ میں بدرجہ اتم موجود تھا ایک مرتبہ کئی دن تک اپ نے ٹینس نہیں کھیلا دوستو نے وجہ دریافت کی تو پتہ چلا کہ اپ کے پاس پیسے نہیں ہیں کیونکہ اپ نے اپنے پیسے کسی ضرورت مند کو دے دیے ہیں 1946 میں پاکستان اکر میجر عزیز بھٹی نے ایک استاد کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا اغاز کیا لیکن طبیعت فوج کی طرف مائل تھی اس لیے 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول سے منسلک ہو گئے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا لیاقت علی خان نے آپکو سکواڈ اف انر سے نوازا 1950 میں کمپنی میں سیکنڈ ریجمنٹ کی حیثیت سے شامل ہوئے اور 1951 میں ریجمنٹ کے کمپنی کمانڈر بن گئے 1956 میں اعلی فوجی تربیت کے لیے اپ کو کینیڈا بھیجا گیا وہاں سے اپ میجر بن کر واپس لوٹے جولائی 1961 تک ریجمنٹ کے کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے کام کیا 1965 تک 17 پنجاب سیکنڈ اینڈ کمانڈر کی حیثیت سے متعین رہے جب دشمن نے وطن پر حملہ کیا تو چھ ستمبر 1965 سے لے کر 12 ستمبر 1965 تک برقی محاذ پر کمپنی کمانڈر رہے اور اپنی خدمات کو بجا لاتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہو گئے اپ کی عظیم خدمات اور قربانی کے باعث بلا شبہ اپ کا نام تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ جگمگاتا رہے گا
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔