Connect with us

news

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Published

on

nawaz sharif

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی صدر نواز شریف نے ملکی سیاسی معاملات سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، اجلا س کے لیے ن لیگ کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں، ن لیگی صدر سیاسی، معاشی اور خارجی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے۔


ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پارٹی قیادت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر بھی غور ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی اجلاس میں آمد متوقع ہے، اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءجاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی ہیجان اور انتشار میں اضافہ ہوگا، صدر اور سینیٹ انتخابات میں ووٹ کرنے والوں کو ڈی سیٹ کر دیا گیا، 8 فروری کے بعد جو ارینجمنٹ کیا گیا ن لیگ نے مشکلات دیکھیں، پارٹی نے حکومت بنا کر مشکل مسائل کا سامنا کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو حکومت چھوڑ دینی چاہیے، پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو کسی طور پر بھی ریاست بچ نہیں سکے گی، ریاست کو بچا لیا گیا تو جماعت بھی بچ جائے گی اور سیاست بھی ہوگی، بدقسمتی سے جماعت بھی اور ریاست بھی خطرے میں ہے۔

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~