Connect with us

فیشن

جب گُھلا بادِ صبا میں تیرے پیراہن کا لمس

خواتین ہمیشہ اپنے لُکس (وضع قطع، چَھب ڈھب) کی طرف سے پریشان ہی رہتی ہیں

Published

on

Photo: Shutterstock

خواتین ہمیشہ اپنے لُکس (وضع قطع، چَھب ڈھب) کی طرف سے پریشان ہی رہتی ہیں کہ ہم پتا نہیں اِس پوشاک، پہناوے، ملبوس میں، اِس ہیئر کٹ، ہیئر اسٹائل، میک اَپ میں، فلیٹ چپل، بیڈ ہِیلز یا ہائی ہِیلز کے ساتھ یا بالکل ہی کیژول سے رَف اینڈ ٹف اسٹائل میں کیسی لگ رہی ہیں۔ آئینہ کہیں جُھوٹ تو نہیں بول رہا۔ دِل ناحق ہی کسی خُوش فہمی کا شکار تو نہیں۔ جس محفل میں شرکت کی تیاری ہے، مَیں اُس میں سب سے منفرد، خاص لگوں گی یا خُود کو بالکل آکووَرڈ (Odd one out) تو محسوس نہیں کروں گی۔ ارے کوئی مسائل سے مسائل ہیں، خواتین کی زندگیوں میں۔ یہ ڈریس اُس نے دیکھا ہوا ہے، اُس نے نہیں دیکھا۔ 

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ہانیہ عامر کا شادی کے حوالے سے بیان، مداحوں سے ملاقات میں دلچسپ گفتگو

Published

on

ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے اپنی نجی زندگی اور شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہانیہ عامرنے کہا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ اس وقت کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔ ہانیہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ جب وہ شادی کریں گی تو اس فیصلے کو سب کے سامنے لائیں گی، کیونکہ وہ ایک سادہ سی لڑکی ہیں اور کچھ بھی خفیہ نہیں رکھیں گی۔ ہانیہ عامر پاکستان کے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور ان کا حالیہ ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

جاری رکھیں

news

مادھوری ڈکشٹ نے ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کردار ٹھکرانے کی افواہوں کی حقیقت بتا دی

Published

on

مادھوری ڈکشٹ کے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کی کہ 1999 کی مشہور فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کردار ادا نہ کرنے کی وجہ ان کا اپنا انکار نہیں تھا بلکہ یہ فیصلہ فلم کے ہدایتکار سورج برجاتیہ کا تھا۔

ہدایتکار نے فیصلہ کیا کہ مادھوری ڈکشٹ کو سلمان خان کی بھابھی کے طور پر کاسٹ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ان کی جوڑی اس سے پہلے فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں ایک رومانوی انداز میں پیش کی گئی تھی۔ اگر اس کردار میں مادھوری ہوتیں اور سلمان ان کے “بھابھی” کے طور پر پیر چھوتے، تو ہدایتکار کو خدشہ تھا کہ یہ ناظرین کے لیے غیر موزوں اور عجیب محسوس ہوگا۔

یہی وجہ تھی کہ مادھوری کے بجائے تبو کو یہ کردار دیا گیا، اور فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~