Connect with us

سیاست

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف آج2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Published

on

Ilham Aliyev

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

news

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

Published

on

عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا

جاری رکھیں

news

ڈائلیسز مریضوں کے فنڈز میں 10 لاکھ کا اضافہ: ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر رپورٹ طلب، وزیراعلی پنجاب

Published

on

MARYAM NAWAZ CM

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کا ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے
مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور دیگر پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
انہوں نے اجلاس کے دوران ملک میں پہلے چیف منسٹر ڈائلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دی اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے علاج کے لیے فنڈز کو 10 لاکھ تک بڑھا دیا جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ امراض گردہ میں مبتلا مریضوں کے ڈائلیسز کے لیے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کے لیے مخصوص کیا گیا
انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ڈائلسز کے مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس مرض میں مبتلا افراد کا ڈائلسز ہر صورت جاری رکھا جائے دوران اجلاس انہوں نے پنجاب کے اندر مزید ڈائلسز یونٹ قائم کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائلسز سینٹر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
انہوں نے ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کو افسوسناک بلکہ شرمناک قرار دیا
اجلاس میں وزیراعلی کو پنجاب سے دیگر صوبوں میں مفت ادویات کی منتقلی کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا نیز نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دل کے امراض کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی الات اور ادویات فراہم کی جائیں ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کروائی جائے اور اس کے لیے بہترین ٹرینرز تعینات کیے جائیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~