news
ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں گے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاں بحق ہونے کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان،شہداء کا خون اور قربانی ناحق ضائع نہیں جائیگی،ہر ہم ہر فورم پر ان شہداء کا کیس لیکر جائیں گے،حقیقی آزادی کی تحریک ان اوچھے ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں ہے،سبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن بنا کر اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے عناصر کو سخت ترین سزائیں سنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا فورآ پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی محفوظ کی جائے تاکہ شواہد کم نہ کئے جا سکیں۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ پر امن احتجاج ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے اور وہ پاکستان میں کہیں بھی کسی بھی جگہ جاکر احتجاج کر سکتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی 9 مئی کو ہمارے 25 کارکنوں کو شہید کر دیا گیا اور اس بار بھی پر امن مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں کارکنوں کو شہید کر دیاگیا جو کہ کبھی بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی نہیں کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کال پر لاکھوں مظاہرین تمام تر رکاوٹوں اور دھمکیوں کے باوجود جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے اسلام آباد پہنچے لیکن ان پر امن لوگوں پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ پر امن مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے بھی آگےبڑھ کر سنائپرز اور دیگر جان لیوا سلحے سے ان کا سر عام قتل کیا گیا جو کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹس میں بھی سامنے آچکا ہے ۔
ڈی چوک پر ہمارے درجنوں مظاہرین کو زخمی اور شہید کیا گیا اور ہمارے 6 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو بھی ہدایات دی ہیں کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلا ح و بہبود کی ذمہ داری خود لیں اور جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں جبکہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے کوششیں کرنے والے وکلاء کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں