news
مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کی پرزور حمایت کرتے ہوئے تمام خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
سروسز پبلک ریلیشن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نارو وال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گجرانوالہ اور انسپیکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلو ایشن نے آرمی چیف کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا
ا
آرمی چیف جنرل سید منیر نے اپنے دورہ کے موقع پر ٹریننگ مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور ان مشقوں کے مقاصد اور انعقاد کے متعلق جامع بریفنگ بھی دی
انہوں نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ باہر فیلڈ میں گزارا اور فوجی جوانوں کے تربیتی معیار آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی داد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی
دورہ کے موقع پر آرمر انفنٹری ،میکانائزڈ انفینٹری، آرٹلری ائیر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن ،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مربوط فائر اور مینیوور آپریشن بھی کیے اسی موقع پر برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے موثر استعمال کا مظاہرہ بھی کیا گیا
خطاب کے دوران اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آرمی قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان اپریشن کو دشمن کے مواصلات کا خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں