news
وزیراعظم شہباز شریف: دھرنوں میں فساد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ دھرنوں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دی جائیں
وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت 24 نومبر کے دھرنے میں فساد کی تحقیقات کے حوالے سے قائم ہونے والی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا
دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس کاروائی کا ہفتہ وار جائزہ بھی لیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں لشکر کشی کرنا شدید شرمندگی کا باعث ہے نیز انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق انسدادفسادات فورس بنائی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی میں فرانزک لیب کا اضافہ کر کے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا فرانزک لیب کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے تمام تر وسائل کو استعمال کیا جائے گا
دوران اجلاس بریفنگ دی گئی کہ موقع واردات سے اسلح کارتوس کے خول اور دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں اور یہ تمام شواہد فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے نیز واردات کے وقت موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالت کے روبرو بھی کیا جائے گا یاد رہے کہ 29 نومبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا تھا
اسلام آباد کے اندر دوران اجلاس وزیراعظم نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت ٹاسک فورس قائم کی تھی
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں