news
سرکاری سکولز کے لیے 20 نکاتی گائیڈ لائنز کا اجرا نیز موبائل فون کے استعمال پر پابندی
محکمہ تعلیم کی طرف سے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو یہ ہدایات بھی کی گئی ہیں کہ گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کروائے جائیں گے، اسٹاف کے لیے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہو گا، ٹیچرز اور طلبہ کے لیے اپنے نام کا بیچ لگانا ضروری ہوگا۔طلبہ نیوی بلیو جرسی اور یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ لگانا ضروری ہو گا، ہر کلاس کا سی آر بھی ضرور ہو گا، اسکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینا فلیکس لگائے جائیں گے، طلبہ رجسٹر کا استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ بھی موجود ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اس سے چچمتعلق اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔طلبہ کے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ کی بنیاد پر چیک ہو ں گے، اساتذہ کے لیے گھڑی پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری
لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی اعلان کر دیا گیا ہے سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ اس سال سکولوں میں موسم گرمہ کی چھٹیاں 20 دن کے لیے ہوں گی پنجاب بھر کے تمام اسکول 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اغاز کریں گے اور یہ چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں