Connect with us

Health

تمام انٹری پوائنٹس پر ویکسینیشن کمپین چلائی جائے، مریم نواز

Published

on

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کےلئے قابل عمل اور پائیدار پلان کا مطالبہ کیا ہے اورپنجاب کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسینیشن کمپین کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے ہدف حاصل کرنے کےلئے جامع اور موثر ویکسینیشن کمپین کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے پولیو کے خاتمے کی ویکسینیشن مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے مائیکرو پلان کاجائزہ لیا اور ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں
پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔
میں ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔
عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ویکسینیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چین بھی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وائرس سرکولیشن بڑھنا تشویش ناک امر ہے۔
پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے کمزور اضلاع پر بھرپور توجہ دی جائے اس موقع پر سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، پارلیمانی سیکرٹری عظمی کاردار ۔ ثانیہ عاشق ۔ ڈاکٹر عدنان خان ،چیف سیکرٹری ، سیکریٹریز اور دیگر حکام نے  بھی شرکت کی۔

Health

اینٹی ٹاکسن کی عدم موجودگی خناق بے قابو

Published

on

اینٹی ٹاکسن کی عدم موجودگی خناق بے قابو
Photo: sahafat


سندہ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں اب تک خناق سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سو سے زائد ہو چکی ہے تاہم حفاظتی ٹیکوں کے باعث اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے
گزشتہ برس سندھ انفیکشن ڈیزیزہسپتال میں خناق کے 140 کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 52 بچے انتقال کر گئے
محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق خناق سے متاثرہ کیسز انفیکشن ڈیزیز ہسپتال سندھ میں منتقل کیےجا رہے ہیں اس وقت بھی انفیکشن ڈیزیز ہسپتال میں خناق کے 12 سے زائد بچے زیر علاج ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ میں خناق کے علاج کی دوا ئی اینٹی ٹاکسن موجود نہیں جبکہ خناق سے متاثر ہونے والے ایک بچے کے علاج پر دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی اینٹی ٹاکسن استعمال ہوتی ہے ماہرین کے مطابق اس بیماری سے بچاؤ کا واحد علاج مکمل ویکسینیشن ہے اور بیمار ہو جانے پر علاج اینٹی ٹاکسن دینا ہے

جاری رکھیں

Health

پاکستان کے پہلے آٹزم سکول کا سنگ بنیاد:مریم نواز شریف

Published

on

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے آٹزم سکول کے سنگ بنیاد کے موقع پر مریم نواز شریف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کے پہلے آٹزم سکول کا پروجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے آٹزم کا شکار یہ بچے محبت اور ہمدردی کے بہت مستحق ہوتے ہیں

اس سکول میں سکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج ،اوورہیڈ ریز روائر قائم کی جائے گی وزیراعلی نے کہا کہ اس سکول میں ماہرین کی فوری ہائرنگ کی جائے اور ان کی مشاورت سے ہی پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنایا جائے انہوں نے اسکول کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا جس پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی

سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا جونیئر سیکشن کے لیے 11 اور سینیئر کے لیے 10 کلاس روم بنائے جائیں گے گراؤنڈ فلور پر کیوبکل سپیچ سیشن کلاس روم تھراپی روم پیڈز روم پریویگیشنل ٹریننگ روم ڈیلی لیونگ ایکٹیوٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا جبکہ فرسٹ فلور پر تین کلاس روم ملٹی پرپز ہال،کمیٹی روم لائبریری ریسورس روم اورمٹیریل ڈیویلپمنٹ روم بنائے جائیں گے آٹزم سکول میں مستقبل میں مزید دو فلور بنانے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~