Connect with us

news

ISPR WORLD MARITIME DAY

Published

on

پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد۔ یہ دن میری ٹائم سیکٹر کے کردار، سیکیورٹی، شپنگ سیفٹی اور سمندر کی اہمیت کی آگہی اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔رواں سال کے میری ٹائم ڈے کا موضوع ہے، مستقبل کی جہازرانی : حفاظت سب سے پہلےسربراہ پاک بحریہ نے ماحول دوست قوانین کی جانب دنیا کی منتقلی سے قومی مفادات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیامیری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک بحریہ کے زیر انتظام سیمینارز، میری ٹائم گالا، واک،مضمون نویسی کے مقابلے اور لیکچرز کا اہتمام کیا گیا.پاک بحریہ کے تعاون سے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے پلیٹفارمز سےمیری ٹائم سیکٹر پر سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔پاک بحریہ عوام میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگہی کو اجاگر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔سربراہ پاک بحریہ Courtesy ISPR

news

پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان،  ہمیش فالکنر

Published

on

ہمیش فالکنر

برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔  ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔

اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی

Published

on

اڈیالہ جیل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔

عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~