Connect with us

news

پاکستان مسلم لیگ نواز اور ملک کی بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ میٹنگ ہوئی

Published

on

جس میں ان کی اقتدار سے متعلق تقسیم پر عمل درامد اور دیگر امور پر غور کیا گیا پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے وسطی پنجاب مرتضی نے کہا کہ ایک زیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں اطراف سے مساوی نمائندگی موجود ہے جو کہ پاور شیئرنگ کے انتظامات کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ تیار کرے گی
کچھ مبصرین کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کی تقسیم کے حوالے سے پی پی پی کو اختیارات دینے پر کسل مندی کا شکار ہے
تا ہم پیپلز پارٹی کے مطابق دونوں جماعتوں نے اتحاد میں داخل ہونے سے پہلے ایک ابتدائی پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل کیا
جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا
پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی صوبے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو صوبے کے لیے خوش ائند قرار دیا
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر اعلی کی صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی
پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجابی کسانوں زراعت نوجوانوں سمیت دیگر تمام طبقات کے لیے کی جانے والی کوشش اور سکیموں میں وہ ان کے ساتھ ہیں
فر یقین میں صوبے میں موسم کے چیلنجز سے نمٹنے اور امن و امان کو یقینی بنانے اور جدید ائی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل درامد کرنے کے لیے تعاون کو جاری رکھنے کا بھی معاہدہ ہوا
پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم بھی میٹنگ کا اہم عنصر رہا اس بات کی تائید و حمایت مریم اورنگزیب نے بھی کی
دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجابی میں جمہوری ترقی کے لیے نئے سیاسی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا

news

پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان،  ہمیش فالکنر

Published

on

ہمیش فالکنر

برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔  ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔

اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی

Published

on

اڈیالہ جیل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔

عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~