Connect with us

news

حافظ نعیم الرحمن،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی کوشش پر ملک گیر احتجاج

Published

on

حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدے کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کی کوشش قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو پورے ملک میں شدید احتجاج ہوگا اور حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور قائداعظم کے اصولی موقف کے خلاف جانے والے افراد مظلوموں کے خون کا سودا کریں گے اور انہیں اسرائیل کا ہمدرد تصور کیا جائے گا۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ اعلان کرے کہ پاکستان صرف اور صرف ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی نیوی کے حملے میں صمود فلوٹیلا پر سوار امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی بھی شدید مذمت کی اور جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج اور یکجہتی فلسطین ریلیوں کا اعلان کیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے چار اکتوبر کو لاہور، پانچ اکتوبر کو کراچی اور سات اکتوبر کو اسلام آباد میں “فلسطین ملین مارچ” اور ملک گیر احتجاج کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔ حافظ نعیم نے وزیراعظم شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کر کے چاپلوسی کی نئی مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ابراہم اکارڈز کے تحت بڑھانے کی کوئی بھی کوشش پاکستان کے تاریخی مؤقف کے خلاف ہو گی، جو علامہ اقبال، قائداعظم اور برصغیر کے دیگر مسلم رہنماؤں نے اپنایا تھا۔

انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی وضاحتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کرے کہ پاکستان صرف فلسطینی ریاست کے حق میں ہے۔ حافظ نعیم نے حماس کو فلسطینی عوام کی قانونی مزاحمتی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس کو غیر مسلح کیا گیا تو فلسطینیوں کا وہی حال ہوگا جو بوسنیا کے مسلمانوں کا ہوا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف سے ہٹا تو یہی پالیسی کشمیر کے مسئلے پر بھی سودے بازی کی طرف لے جا سکتی ہے، کیونکہ دونوں مسائل ایک جیسی نوعیت کے حامل ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل طلب ہیں۔

آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم نے مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاملہ دانش مندی سے حل کیا جائے۔ انہوں نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کو یقینی بنائیں، کیونکہ تشدد سے نہ صرف تحریک کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھی کمزور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مظاہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کی کہ کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مخصوص بارہ نشستوں کا خاتمہ قابل غور ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان اور حکومت کے وزراء سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جس سے شکست خوردہ بھارت کو فائدہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، جو محض نورا کشتی کا کھیل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

افواجِ پاکستان کا عزم: وطن کی خدمت اور قربانی پر نغمہ

Published

on

افواجِ پاکستان

افواجِ پاکستان کا عزم: نغمے میں جذبے کی عکاسی

یہ نغمہ شدید موسمی حالات، برفانی طوفانوں اور ناقابلِ برداشت سردی میں افواجِ پاکستان کا عزم دکھاتا ہے۔
نغمے کے بول میں وطن کی سرحدوں کے دفاع اور مشکل حالات میں قوم کی خدمت میں مصروف فوج کی غیر معمولی فرض شناسی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نغمے میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ پاک فوج شب و روز ہر خطرے کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
یہ ان کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


قوم کی امیدیں اور فوج کا اعتماد

قدرتی آفات اور دیگر آزمائشوں کی ہر گھڑی میں پوری قوم افواجِ پاکستان کو اپنا مضبوط سہارا سمجھتی ہے۔
مزید یہ کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کا ثبوت دیا ہے۔

نغمے کے دل کو چھو لینے والے بول اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا ہے، جو قوم میں پاک فوج سے والہانہ محبت، اعتماد اور فخر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

Continue Reading

news

پاکستان میں پانی کی قلت اور سبسڈی اصلاحات: عالمی بینک رپورٹ

Published

on

عالمی بینک پاکستان

پاکستان میں پانی کی قلت اور زرعی چیلنجز

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
جنوبی ایشیا میں زیرِ زمین پانی کی سطح کم ہو رہی ہے اور پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے۔

ناقص آب پاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقے پانی کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔
تاہم پنجاب میں جدید آب پاشی منصوبے کے نتیجے میں 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی ہے۔

مزید برآں، جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پانی کی مؤثر استعمال اور جدید زرعی طریقے پیداوار میں بہتری لاسکتے ہیں۔


سبسڈی اصلاحات اور سماجی تحفظ

پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام سے سبسڈی کی غلط تقسیم، مالی نقصان اور سرکلر ڈیٹ میں کمی آئے گی۔

بی آئی ایس پی کے ذریعے دی جانے والی امداد کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
مثال کے طور پر کرونا کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔


کلائمٹ رسک اور چھوٹے کاروباروں کی حمایت

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جا رہی ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان اور مالدیپ میں امداد کے لیے خود رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں میں استعمال کرنے سے براہِ راست فائدہ ہوگا اور مالی وسائل مؤثر طریقے سے خرچ ہوں گے۔

Continue Reading

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~