Connect with us

news

پاکستانی معیشت کو تیل کی قیمتوں سے شدید خطرات لاحق

Published

on

پاکستانی معیشت

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری گلف تنازع پاکستانی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ تھنک ٹینک کی تازہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بحران کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جو مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور روپے کی قدر میں کمی جیسے خطرات کو بڑھا رہا ہے۔ 19 جون کو خام تیل کی قیمت 76.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اور اگر یہ 100 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچتی ہے تو اس کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس صورتحال میں روپے کی قدر میں مزید کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2.31 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.27 ارب ڈالر تک اضافے کا خدشہ ہے۔ مہنگائی کی شرح 0.23 فیصد سے بڑھ کر 8.67 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ عمومی مہنگائی بھی 0.2 فیصد سے بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 180 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی جو اس وقت 78 روپے فی لیٹر ہے، بڑھ کر 89 سے 100 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔ اس اضافے سے اگرچہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، لیکن عام آدمی کی قوتِ خرید مزید متاثر ہو گی، جس سے عوامی مشکلات میں شدت آنے کا امکان ہے۔

news

بلوچستان میں یومِ آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور گرفتار

Published

on

بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی پر بڑا سانحہ ناکام بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق گرفتار ہونے والا مبینہ خودکش حملہ آور دراصل مجید بریگیڈ کا عہدیدار اور پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے، جو اپنے گھر پر دہشتگردوں کا علاج بھی کرتا رہا اور نوجوانوں کو ورغلا کر دہشتگردی کی راہ پر ڈالتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے دورانِ تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجید بریگیڈ مختلف ٹیئرز میں کام کرتی ہے، جن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل اور پنجاب کے شہریوں کو نشانہ بنانے پر پیسے دیے جاتے تھے۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان کو منظم سازش کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر اب حکومت اور ادارے سخت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی عسکریت پسند سرگرمی میں ملوث ہو تو فوراً اطلاع دیں، ورنہ پورے خاندان کو ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

سپریم کورٹ: ججز کیلئے نئے ایس او پیز، پروٹوکول اور سہولیات میں اضافہ

Published

on

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ججز کے لیے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے پروٹوکول اور سہولتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ 7 جولائی 2025ء کے سپریم کورٹ حکم نامے کے مطابق پروٹوکول عملہ اب 24 گھنٹے دستیاب ہوگا جبکہ ججز اور ان کے اہل خانہ کو طبی کلینکس، کلب ممبرشپ، سفر اور رہائش میں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ نادرا، پاسپورٹ اور سی ڈی اے سے متعلق تمام امور بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں گے۔ گیسٹ ہاؤسز میں ججز اور ان کے اہل خانہ کو رہائش میں ترجیح ملے گی جبکہ عام شہریوں کے لیے قیام چار دن تک محدود کر دیا گیا ہے۔ 17 جون 2025ء کے اعلامیے کے مطابق ہر جج کو 1800 سی سی تک کی دو سرکاری گاڑیاں بمع ڈرائیور اور سکیورٹی فراہم ہوں گی، اور فوری ضرورت میں رجسٹرار کی منظوری سے تیسری گاڑی بھی دی جا سکے گی۔ ریٹائرڈ ججز کو بھی خصوصی مراعات دی گئی ہیں جن میں سرکاری گاڑی رکھنے یا رعایتی قیمت پر خریدنے کی سہولت، ایئرپورٹ پک اینڈ ڈراپ اور رہائشی سہولت شامل ہیں۔ مزید یہ کہ سابق ججز کے انتقال پر تدفین اور جنازے کے انتظامات کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کی نئی پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~