Connect with us

news

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جھڑپوں میں 5 طیارے گرائے گئے

Published

on

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے، جس کے بعد خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ شدید ہو گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی نازک لمحہ تھا، اور میں نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے کشیدگی کو ختم کروایا۔

انہوں نے کہا کہ فخر ہے کہ دنیا کی کئی بڑی جنگوں کو میں نے روکا، اور پاک بھارت کشیدگی بھی انہی میں شامل ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، فضاء میں مار گرائے گئے طیاروں کی تعداد چار یا پانچ تھی، اور ان واقعات نے صورتحال کو ایٹمی تصادم کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران سابق صدر نے غزہ کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد مزید یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ انہوں نے امریکی معیشت میں کرپٹو کرنسی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دنیا کا “کرپٹو کیپیٹل” بنایا جا رہا ہے اور اس میدان میں امریکا سب سے آگے ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی حکومت نے ’بگ بیوٹی فل بل‘ منظور کیا ہے جو معیشت اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے انقلابی کردار ادا کرے گا۔

ادھر سابق صدر نے ایک اور محاذ پر میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرتے ہوئے وال اسٹریٹ جرنل کے پبلشر اور متعلقہ صحافیوں کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2003ء میں جیفری ایپسٹین کی سالگرہ کے موقع پر گردش کرنے والے خطوط میں ایک ایسا نوٹ شائع کیا گیا جس پر ٹرمپ کا نام اور ایک برہنہ خاتون کا خاکہ موجود تھا۔ ٹرمپ نے اس نوٹ کی تحریر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی صحافت ہے، اور مقدمے میں 20 ارب ڈالر کا ہرجانہ طلب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں موجود ایسے عناصر ان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اور یہ مقدمہ اس رویے کے خلاف سخت پیغام ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

پاکستان قازقستان تعاون، اہم معاہدوں پر دستخط

Published

on

پاکستان قازقستان تعاون

پاکستان قازقستان تعاون کو نئی سمت مل گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف بھی تقریب میں شریک تھے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

تجارت اور ریلوے میں اشتراک

سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
اسی طرح ریلوے کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

مزید برآں پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری شعبوں میں تعاون سے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

کان کنی، پیٹرولیم اور سیکیورٹی تعاون

اس کے علاوہ کان کنی اور پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت طے پائی۔
اسی دوران اقوامِ متحدہ کے امن دستوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

قیدیوں کا تبادلہ اور میری ٹائم شعبہ

دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا۔
مزید یہ کہ میری ٹائم شعبے میں تعاون کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

نتیجتاً پاکستان قازقستان تعاون کو معاشی، دفاعی اور علاقائی سطح پر مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Continue Reading

news

دہشت گردوں سے ہزار سال جنگ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published

on

سرفراز بگٹی

دہشت گردوں سے ہزار سال جنگ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کسی صورت بندوق کے زور پر نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ اس کے برعکس 145 دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں حکومتی تحویل میں ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردوں کو بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔


دہشت گرد بلوچ نہیں، قاتل ہیں

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں نے 31 معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ گوادر میں پانچ خواتین اور تین بچوں کو بھی قتل کیا گیا۔ شہید ہونے والا خاندان خضدار سے تعلق رکھتا تھا اور بلوچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو بلوچ کہتے ہیں وہ بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔ یہ عناصر بلوچ عوام کو غیر ملکی ایجنڈے کے لیے ایندھن بنا رہے ہیں۔


افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ بشیر زیب، رحمان گل اور اللہ نظر افغانستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں کے پاس حملوں سے قبل انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں۔ اسی بنیاد پر ایک دن پہلے آپریشن شروع کیا گیا۔


مذاکرات نہیں، فیصلہ کن کارروائی ہوگی

مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ جماعت نہیں۔ دہشت گردی سے بات چیت نہیں کی جا سکتی۔ یہ عناصر بھارت کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ایک سیکنڈ کے لیے بھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو یہ جنگ ہزار سال تک لڑی جائے گی۔


خواجہ آصف کا سخت پیغام

ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے کو فراڈ قرار دیا۔ ان کے مطابق زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے رکن تھے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور بی ایل اے ایک فارن فنڈڈ تنظیم ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے اور پراکسیز کا خاتمہ کر کے دم لیں گی۔

Continue Reading

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~