Connect with us

news

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 3.22 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، وزیرآئی ٹی

Published

on

انفارمیشن ٹیکنالوجی

وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، اسی کی بدولت مالی سال 2023-24 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 3.223 ارب ڈالرتک پہنچ گیا جو اس سے پچھلے سال 2.596 ارب ڈالر تھا۔

شزاہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں جون 2024 میں 298 ملین ڈالرز ( 32.44 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیرمملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

احسن اقبال: سیکیورٹی صورتحال کے باعث دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا | دیامیر بھاشا ڈیم کو ترجیح

Published

on

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر ضمیر کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے مطمئن ہے اور بجٹ سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور حکومت قومی اتحاد کو ہر صورت قائم رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ بھارت ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ان منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

جاری رکھیں

head lines

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کا دورہ | 29-30 مئی

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 29 مئی سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ علاقائی تعلقات، عالمی امور اور موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس دوران وزیرِ اعظم مختلف دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعاون، تجارتی مواقع، علاقائی سلامتی اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیرِ اعظم ان ممالک کی جانب سے بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے (تاجکستان) میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے، جہاں خطے کی ترقی، تعاون اور امن کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~