Connect with us

head lines

پاکستان میں مہنگائی میں 0.29٪ کمی، سالانہ شرح 1.35٪ ریکارڈ | ایف بی ایس رپورٹ 2025

Published

on

مہنگائی



حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد کمی واقع ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات (FBS) کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 1.35 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 13 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکن، پیاز، لہسن، آلو، دال مسور، کوکنگ آئل، چاول، ایل پی جی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹماٹر، انڈے، گڑ، دال مونگ، گندم کا آٹا، دال چنا، خشک دودھ، انرجی سیور اور کیلے مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سالانہ بنیاد پر زندہ برائلر مرغی کے نرخ 45 فیصد تک بڑھے، جبکہ دال مونگ 31 فیصد، خشک دودھ 24 فیصد، چینی 22 فیصد، انڈے 21.51 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے برعکس پیاز 55 فیصد، آلو 30 فیصد، لہسن 29 فیصد، چائے 18 فیصد، گندم کا آٹا 17 فیصد اور دال ماش 16 فیصد سستی ہوئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

سکیورٹی فورسز , خاران میں بھارتی اسپانسرڈ حملہ ناکام

Published

on

سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع خاران میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خاران میں 15 سے 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے منظم انداز میں دہشتگردی کی کارروائیاں شروع کیں۔ دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان نامی نیٹ ورک سے بتایا گیا ہے، جو ماضی میں بھی سکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

پولیس اسٹیشن اور بینک حملے کا نشانہ

دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن اور دو نجی بینکوں پر حملہ کیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگرد بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم فورسز کے فوری ردعمل نے صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچا لیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ تین مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس اسٹیشن میں یرغمالی بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

سرچ آپریشن جاری، مزید کارروائیاں متوقع

حکام کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ حساس عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Continue Reading

head lines

محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر متفقہ امیدوار

Published

on

محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر متفق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے واحد امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے نامزدگی جمع کرائی۔

اس وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور سابق اسپیکر اسد قیصر شامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی شریک رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کو تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر جب چاہیں نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن اعتماد سازی کی جانب اہم قدم ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن اور مہذب ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد سینیٹ میں بھی یہی عمل مکمل ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہی پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔

Continue Reading

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~