news
سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور حافظ فرحت عباس کی ضمانت منظور کر لی
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا، جس میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور وہ سازش کا حصہ بھی رہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اگر ان کے خلاف کیس اتنا مضبوط تھا تو اسے فوجی عدالت میں لے جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمانت کو سزا کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اعجاز چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں۔
بعد میں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ اسی دوران، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کر لی گئی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت بھی ہو چکی ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا کہ حافظ فرحت عباس پر نو مئی کی سازش کا الزام ہے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا۔
head lines
سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کا سکیورٹی پلان
سیکیورٹی فورسز کو صوبہ بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے واضح ہدایت دی کہ سیکیورٹی فورسز مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات پر تعینات رہیں اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور امن و امان کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت دی کہ مساجد اور کاروباری مراکز کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے، جبکہ اہم شاہراہوں پر اضافی چوکیاں قائم کی جائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے حکم دیا کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ ہڑتال یا احتجاج کے نام پر سڑکوں پر آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (7 اے ٹی اے) کے تحت کارروائیاں تیز کر رہی ہیں،
جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے شرپسندوں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہے گا، مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔
پنجاب پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم رہے اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔
news
آئی جی پنجاب عثمان انور کا صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
انہوں نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور لا اینڈ آرڈر کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے حکم دیا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف میں پٹرولنگ بڑھائی جائے، جبکہ اہم شاہراہوں پر پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا براہ راست جائزہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔
گزشتہ روز ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لا اینڈ آرڈر اور صوبائی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے واضح کیا کہ جمعہ کے روز کسی کو ہڑتال یا احتجاج کے نام پر سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اور بلوائیوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کی سزا 10 سے 14 سال تک ہو سکتی ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 اے ٹی اے کے تحت مطلوب شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا