news
پہلگام حملہ: بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا مکروہ کردار بے نقاب
بھارتی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی ’’را‘‘ ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی ہے، جب پہلگام حملے کے حوالے سے حیران کن خفیہ دستاویزات منظرِ عام پر آ گئیں، جنہوں نے اس حملے کو ایک فالس فلیگ آپریشن ثابت کر دیا۔ لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ کارروائی را کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی، جس کا مقصد پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ تشکیل دینا اور عالمی سطح پر اسے بدنام کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق، یہ دستاویزات سوشل میڈیا ایپلیکیشن ’’ٹیلی گرام‘‘ کے ذریعے لیک ہوئیں، جن میں نہ صرف حملے کا مکمل منصوبہ موجود ہے بلکہ اس میں را کی جانب سے میڈیا، سوشل میڈیا، اور مختلف اداروں کو دی جانے والی واضح ہدایات بھی درج ہیں۔ ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد 36 گھنٹے کے اندر پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانا تھا، لیکن بھارتی میڈیا نے جلد بازی میں فوری الزام پاکستان پر ڈال کر پورا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
دستاویزات میں ’’Psy Ops‘‘ کے تحت میڈیا کو ہدایات دی گئی تھیں کہ حملے کو غیر مسلموں پر حملہ ظاہر کیا جائے اور اسے ریاستی سیکیورٹی کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے میڈیا ٹیموں کو پہلے سے مقام پر پہنچانے، جعلی ویڈیوز بنانے، اور ایڈٹ شدہ گواہوں کے بیانات تیار کرنے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔
را کی یہ خفیہ منصوبہ بندی صرف پہلگام تک محدود نہ تھی۔ دستاویز میں بلوچستان میں سرگرم گروپس جیسے بی ایل اے اور بی این اے کی متحرک کرنے کی حکمت عملی بھی موجود تھی تاکہ پاکستان میں داخلی انتشار پیدا کیا جا سکے۔ اسی طرح، چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری جیسے منصوبوں—خصوصاً سی پیک اور گوادر—پر بھی نظر رکھنے کی ہدایات درج تھیں۔
دستاویز کے مطابق، اس منصوبے کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ممکنہ سفارتی موجودگی سے ہم آہنگ کر کے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ عالمی توجہ حاصل کی جا سکے اور دہشت گردی کے خلاف ہمدردی سمیٹی جا سکے۔ مزید انکشاف یہ بھی کیا گیا کہ حملے کے بعد ’’بلیک اسٹیٹس‘‘ کے تحت تمام فیلڈ آپریٹو کو خاموش کر دیا جائے گا تاکہ ثبوت مٹایا جا سکے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف بھارتی ریاست کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے خلاف نفرت اور پاکستان دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو عیاں کرتا ہے۔ سیاسی فائدے کے لیے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا مودی سرکار کا پرانا طریقہ ہے، اور یہ دستاویز اس امر کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پہلگام واقعہ بھی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کی منصوبہ بندی را نے کی اور بھارتی حکومت نے اس کی منظوری دی۔
news
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، کلاﺅڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے تباہی
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں کلاﺅڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں سے درجنوں گھر ڈوب گئے جبکہ 70 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی اور سڑکیں ڈوبنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ پنجاب کے ملتان، چکوال، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان سمیت کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مری میں بھی گلیاں اور سڑکیں ڈوب گئیں۔ کراچی میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوا مگر محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے 23 اگست تک مزید کلاﺅڈ برسٹ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو دریا کے کناروں اور سیاحتی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
news
مارکو روبیو کا انڈیا اور پاکستان کی جنگ بندی پر بیان
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن مسلسل سرحدی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برقرار رکھنا ایک مشکل امر ہے اور یہ تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، جیسا کہ یوکرین کی جنگ کے دوران دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک پائیدار امن معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ حال اور مستقبل میں جنگ نہ ہو۔ روبیو نے کمبوڈیا، تھائی لینڈ، روانڈا اور ڈی آر سی سمیت مختلف خطوں میں امریکی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کی بحالی کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ ان کی ثالثی سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی ہے، تاہم نئی دہلی مسلسل ان دعوؤں کو مسترد کرتا رہا ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے ملک نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے