Connect with us

تجارت

سٹاک مارکیٹ‘ نئے ہفتے کا آغاز مثبت رہا‘ انڈیکس میں657پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت زون میں رہا

Published

on

Photo: Shutterstock

 کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز  مثبت زون میں رہا،  ایک موقع پر مارکیٹ میں143پوائنتس کی مندی ہوئی‘بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے  خریداری کے سبب   تیزی آگئی اور اختتام تک کاروبارمثبت زون میں ہی رہا۔گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں96ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، مجموعی سرمایہ ایک بار پھر93کھرب کی سطح عبور کرگیا۔ کے ایس ای100 انڈیکس 657.19پوائنٹس اضافے سے 63939.41پوائنٹس ہو گیا ۔326پوائنٹس اضافے سیکے ایس ای30انڈیکس 21601  پوائنٹس پر آگیا،کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 358.48 پوائنٹس بڑھ کر 43217.90 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 1783.54 پوائنٹس کی تیزی سے108352.99پوائنٹس پر بند ہوا۔   گزشتہ روز12ارب روپے مالیت کے29کروڑ 86 لاکھ99ہزار 61 حصص کے سودے ہوئے ۔  مجموعی طور پر335کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘140 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،171میں کمی اور24 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سوانڈیکس 99 ہزار کی بلندی کو عبور کر گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار 99 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کی۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں زبردست تیزی کے باعث انڈیکس 99,623.03 پوائنٹس تک پہنچا، اور دوپہر 12 بجے تک یہ 98,972.43 پر جا پہنچا، جس میں 1.69 فیصد یا 1644.04 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس تیزی کا پس منظر مختلف اہم شعبوں میں خریداری کی وجہ سے ہے، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور او ایم سیز شامل ہیں۔ انڈیکس کے ہیوی اسٹاکس میں ایف ایف سی، پی پی ایل، پی ایس او اور او جی ڈی سی کی کمپنیوں میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حالیہ دنوں میں مثبت میکرو اکنامک اشاریوں اور شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کی بدولت تیزی کے راستے پر گامزن ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق کے مطابق، ادارہ جاتی خریداری کی بدولت لیکویڈٹی فکسڈ انکم سے ایکویٹیز کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بڑھتی ہے۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے مطابق، حکومت کی جانب سے ای اینڈ پیز کے گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرانے کی توقع ہے، جو مارکیٹ کی پوزیشن کو مستحکم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے احتجاج سے مارکیٹ پر زیادہ اثرات نہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے اور دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی ہے۔

جاری رکھیں

news

پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان،  ہمیش فالکنر

Published

on

ہمیش فالکنر

برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔  ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔

اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~