Connect with us

انٹرٹینمنٹ

شہریار منور کی مہندی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی مبارکباد

Published

on

پاکستان کے مشہور اداکار اور میزبان شہریار منور کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اور اس سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

مہندی کے فنکشن میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا تھا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کیا تھا، جو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین صدیقی کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

news

عامر علی کا جنسی ہراسانی کا انکشاف: 14 سال کی عمر میں ٹرین میں پیش آیا واقعہ

Published

on

عامر علی

بھارتی ٹی وی اداکار عامر علی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 سال کی عمر میں ممبئی کی ٹرین میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا ان کی ذہنی کیفیت پر گہرا اثر ہوا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا بند کر دیا اور کچھ عرصے تک ہم جنس پرست مردوں کے بارے میں تحفظات رکھے، مگر وقت کے ساتھ ان کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ قریبی دوستوں کی جانب سے اپنی جنسی شناخت ظاہر کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ انفرادی واقعات کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کو جج کرنا غلط ہے۔

عامر علی نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی، کہ ان کی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے طلاق ہو چکی ہے اور وہ اس وقت اپنی بیٹی آیرا سے رابطے میں نہیں ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو قبول کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

drama

لبنان نے اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی فلم ‘Snow White’ پر پابندی عائد کر دی

Published

on

گال گیڈٹ

بیروت: لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو ملکی سینما گھروں میں نمائش سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی بنیادی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ ہے، جو فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جوڑا جا رہا ہے، جن میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں دونوں فریقین کے درمیان عسکری محاذ آرائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ لبنان کی حکومت نے اس حساس موقع پر ایسا مواد روکنے کا فیصلہ کیا ہے جسے عوامی اشتعال یا عدم اطمینان کا باعث بننے کا خدشہ ہو۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنان اس سے قبل بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں، فلموں یا دیگر مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے، اور یہ پالیسی طویل عرصے سے ملکی موقف کا حصہ رہی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~