news
پاکستانی سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی دوبئی میں 12 ارب ڈالر کی جائیدادیں

دوبئی میں پاکستانی سیاستدانوں ،پاکستانی بیوروکریسی ،فوجی افسران ،ریٹائرڈ افسران سمیت 7ہزار دوسرے پاکستانیوں کی 12ارب ڈالر کی 32000 جائیدادیں ہیں
کیا پارلیمنٹ ان جائیدادوں کے حوالے سے قانون بنائے گی کہ یہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت ہے جو پاکستان کو واپس دی جائے
دوبئی میں 12ارب ڈالر کی 23 ہزار جائیدادیں جو پاکستانی لوٹی گئی دولت سے خریدیں گئیں
یہ پاکستانی بیوروکریٹس ، سول اور فوجی اور ریٹائرڈ فوجیوں کی ہیں تو بحق سرکار پاکستان کے حق میں ضبط کی جائیں
news
پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

اسلام آباد:
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جو ملک میں سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس امدادی رقم سے تقریباً 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، جن میں خصوصی طور پر بچے اور نوجوان شامل ہوں گے۔ ان افراد کو تعلیم کے لیے مشروط نقد امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ تعلیمی نظام سے جڑے رہیں اور معاشی دباؤ کم ہو۔
رپورٹ کے مطابق اس امداد کا ایک اہم مقصد غذائیت تک بہتر رسائی کو ممکن بنانا ہے، جس کا براہِ راست فائدہ آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو پہنچے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، امدادی پروگرام کے تحت ان طبقات کے لیے صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کے کئی ممالک جیسے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان اب بھی بلند سطح کی غربت سے دوچار ہیں، اور ان ممالک میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی محدود ہے۔
اسی پس منظر میں، اے ڈی بی ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دیں اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں بہتری لائیں۔
news
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان نہری منصوبوں پر اہم ملاقات آج متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نہری تنازعے پر ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں سندھ حکومت کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور ماہرین کی ایک ٹیم بھی شریک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب میں مجوزہ چھ نہروں کے منصوبے، خاص طور پر چولستان کینال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سندھ حکومت کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نہری منصوبوں پر ری ڈیزائننگ کا امکان ہے اور ملاقات میں مشترکہ مفادات کونسل (C.C.I) کی منظوری کے بغیر کسی منصوبے پر پیش رفت نہ کرنے کے اصول پر بات چیت ہوگی۔ یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ اگر کوئی نئی نہر بنی تو پانی پنجاب اپنے حصے سے ہی استعمال کرے گا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سندھ میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور قوم پرست جماعتوں نے نہری منصوبے پر سخت ردعمل اور احتجاج کیا ہے۔ سندھ حکومت نے حتیٰ کہ وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی۔
قبل ازیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت کینال منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی نے بھی بنایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی اس منصوبے کے ممکنہ نتائج کا علم تھا، مگر اس کے باوجود اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا، یہ باعثِ تشویش ہے۔
دوسری جانب، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نےایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کینال منصوبہ نہ تو مشترکہ مفادات کونسل سے منظور ہوا ہے اور نہ ہی ایکنک (ECNEC) سے اس کی منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نہر اتفاقِ رائے کے بغیر نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے حالیہ دورے کے بعد یہ ملاقات اہم پیش رفت کا باعث بن سکتی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت نہری منصوبوں پر کسی بھی فیصلے سے قبل تمام فریقین کو اعتماد میں لے گی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں