head lines
طالبان کی درخواست پر جنگ بندی، پاکستان نے مؤقف واضح کر دیا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ طالبان کی درخواست پر جنگ بندی نافذ کی گئی ہے، جو 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے مؤثر رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے 11 تا 15 اکتوبر کے دوران طالبان کے اشتعال انگیز حملوں کی سخت مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت ان حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی شہری آبادی کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ایسے بیانات طالبان حکومت کو اپنی ذمہ داریوں سے بری نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کا ذکر موجود ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، اور اب بھی چاہتا ہے کہ افغان عوام ایک نمائندہ اور جامع حکومت کے تحت آزادانہ زندگی گزاریں۔
head lines
شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں بڑی کارروائیاں، بارود سے بھری گاڑی ناکام
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنادیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی جبکہ میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی کو باجوڑ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز یا عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ لایا گیا تھا، اور منصوبہ یہ تھا کہ گاڑی کو سول آبادی میں دھماکے سے اڑا دیا جائے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد علاقے میں 8 سے 10 روز تک نگرانی کی گئی۔
16 اکتوبر کو دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرلیا۔
قبل ازیں میر علی میں خوارج نے خودکش حملے کی کوشش کی تھی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جب کہ دیگر خارجی اندر داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔ خوش قسمتی سے فورسز کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
head lines
نیول چیف نوید اشرف کا امریکا دورہ، میری ٹائم تعاون پر بات
اسلام آباد: مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوران نیول چیف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تربیتی تعاون، علاقائی سلامتی اور بحری شعبے میں تکنیکی اشتراک پر بات چیت ہوئی۔
نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے دورے کے دوران امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے بحیرہ عرب، خلیج عمان اور بحرہند میں درپیش میری ٹائم چیلنجز اور مشترکہ کوششوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا امریکا دورہ پاک امریکا بحری تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، ٹریننگ، اور میری ٹائم آپریشنز کے اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا