Health
پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر متاثرہ شہروں میں 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، 60 فیصد نمی اور 27 ملی میٹر بارش جیسے حالات ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے فوراً بعد اور شام سورج غروب ہونے سے پہلے زیادہ فعال ہوتا ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جمع پانی کو فوری صاف کرنے، فیومیگیشن اور صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ عوام، بلدیاتی ادارے اور انسداد ڈینگی سے متعلق محکمے فوری اور مربوط اقدامات کریں۔ علما کرام اور آئمہ حضرات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے خطبات میں عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے
head lines
پنجاب میں 671 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال
پنجاب میں رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر تاریخ ساز رفتار سے کام کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، پنجاب حکومت نے 979 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 671 ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے ہیں، جو مجموعی بجٹ کا تقریباً 70 فیصد بنتا ہے۔
یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 121 ارب روپے زائد ہے، جب 570 ارب روپے استعمال کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے آغاز میں ترقیاتی بجٹ 842 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں نظرثانی کے بعد بڑھایا گیا۔ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو ترقیاتی بجٹ کے مؤثر استعمال کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کیے جا سکیں۔
حکومتی دعویٰ ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی اسکیموں پر اتنی تیزی سے کام ہو رہا ہے، جس سے عوامی فلاح اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔
- news2 weeks ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news5 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- کھیل4 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
- news5 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے