news
او آئی سی اجلاس، سعودی عرب کا اسرائیلی حملوں پر سخت مؤقف
جدہ میں غزہ کے بحران پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ او آئی سی اجلاس کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائیاں کر رہا ہے، جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “گریٹر اسرائیل” کا تصور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر اپنے موقف پیش کیے۔
news
پنجاب حکومت انتہا پسند جماعت پر پابندی | مریم نواز کا بڑا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو پابندی کی سفارش بھجوائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق نفرت انگیزی، قانون شکنی اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ ان کی جائیدادیں محکمہ اوقاف کے حوالے کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بینرز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے کر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدامات صوبے میں انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے ہیں۔
news
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
سوات اور اس کے گردونواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے مینگورہ، مدین، کالام، بونیر اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
لوگ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ ڈویژن نے کہا ہے کہ کوہ ہندوکش میں آنے والے زلزلے اکثر گہرے فوکس کے باعث کم نقصان دہ ہوتے ہیں، تاہم بار بار آنے والے جھٹکے فالٹ لائنز کی سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا