Connect with us

news

عمران خان کا جیل سے اہم پیغام: پارٹی اختلافات ختم

Published

on

عمران خان

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک تفصیلی اور اہم پیغام سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو آپسی اختلافات ختم کرنے اور صرف 5 اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے پارٹی میں گروہ بندی کی تو وہ اسے فوری طور پر تحریک انصاف سے نکال دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پارٹی کو متحد ہو کر تحریک کو مومینٹم دینا ہوگا، لیکن بدقسمتی سے فی الحال انہیں کوئی ایسا مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی رہنما کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا جیسا ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں جیل میں قرآن پاک کے لیے وضو کرنے تک کا صاف پانی نہیں دیا جا رہا، ان کی کتابیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہیں، اور اہل خانہ کی جانب سے بھجوائی گئی کتب کئی ماہ سے جیل حکام نے نہیں دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل مینول کے مطابق عام قیدی کی سہولیات بھی انہیں نہیں دی جا رہیں، بچوں سے بات کرانے کی متعدد بار درخواستیں کیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وہ صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے یہ سب کچھ جھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے انہیں بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دے کر تاریخی اعتماد دیا، اب تحریک انصاف کے ہر رکن کا فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے پارٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اندرونی چپقلش ختم کر کے تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ:

“میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، ایسے میں اختلافات میرے مقصد کو نقصان پہنچائیں گے۔”

انہوں نے حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مفلوج کر دیا ہے، اور مخصوص ججوں سے مرضی کے فیصلے کروائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اور اسی لیے تحریک انصاف کی جدوجہد کا مرکزی نکتہ عدلیہ کی آزادی ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات

Published

on

انسٹاگرام

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔

جاری رکھیں

news

پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف

Published

on

پرانے آئی فونز

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔

کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~