Connect with us

news

زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 281 روپے تک پہنچ گیا

Published

on

ڈالر

کراچی:
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈالر کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھ گیا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری رہا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی مثبت پیش رفت کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 06 پیسے کی کمی کے ساتھ 279 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

مارکیٹ کی طلب میں اضافے کے باعث کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 17 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوئی۔

news

احسن اقبال: سیکیورٹی صورتحال کے باعث دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا | دیامیر بھاشا ڈیم کو ترجیح

Published

on

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر ضمیر کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے مطمئن ہے اور بجٹ سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور حکومت قومی اتحاد کو ہر صورت قائم رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ بھارت ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ان منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

جاری رکھیں

head lines

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کا دورہ | 29-30 مئی

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 29 مئی سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ علاقائی تعلقات، عالمی امور اور موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس دوران وزیرِ اعظم مختلف دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعاون، تجارتی مواقع، علاقائی سلامتی اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیرِ اعظم ان ممالک کی جانب سے بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے (تاجکستان) میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے، جہاں خطے کی ترقی، تعاون اور امن کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~