Connect with us

news

نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، ابتدائی رپورٹ

Published

on

مولانا حامد الحق

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا، جو کہ خودکش تھا۔ اس دھماکے میں تقریباً 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب موجود تھا، اور جب مولانا حامد الحق نماز پڑھ کر باہر نکلے تو حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔ اس حملے کا اصل ہدف بھی مولانا حامد الحق ہی تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں شہید مولانا حامد الحق کے زخمی صاحبزادے عبدالحق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے کے ذمہ داروں تک پہنچا جا سکے۔ پولیس اور سکیورٹی ادارے واقعے کی وجوہات اور پس منظر کا جائزہ لے رہے ہیں، اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نوشہرہ میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردی کا یہ واقعہ پیش آیا، جس میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

news

پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 12 فیصد اضافہ: جی ایس ایم اے رپورٹ

Published

on

موبائل انٹرنیٹ استعمال


جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 2024 کے دوران خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارت میں یہ شرح 39 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مرد صارفین کے انٹرنیٹ استعمال میں بھی 7 فیصد اضافے کا ذکر ہے۔ پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جو بھارت (71 فیصد) اور بنگلہ دیش (68 فیصد) سے کہیں زیادہ ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی 2020 ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن اسٹریٹیجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں واضح بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں خواتین، مردوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم انٹرنیٹ استعمال کرتی تھیں جو 2024 میں کم ہو کر 25 فیصد رہ گئی۔ اس مثبت پیشرفت کا سہرا جیز، ٹیلی نار اور یو فون جیسے موبائل نیٹ ورکس کی کاوشوں کو بھی دیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

news

امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن نے دنیا کا طاقتور ترین لیزر سسٹم تیار کر لیا

Published

on

لیزر سسٹم

امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن نے اپنی نوعیت کے منفرد اور انتہائی طاقتور لیزر سسٹم ZEUS (Zettawatt-Equivalent Ultrashort Pulse Laser System) کے پہلے تجربے میں دو پیٹا واٹ (یعنی 20 لاکھ ارب واٹ) توانائی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق یہ توانائی دنیا بھر میں ایک وقت میں پیدا ہونے والی توانائی سے 100 گنا زیادہ ہے، تاہم یہ توانائی ایک انتہائی مختصر لمحے کے لیے خارج ہوتی ہے اور جمع نہیں کی جا سکتی۔

یہ زبردست توانائی ایک سیکنڈ کے 250 کھربویں حصے کے برابر وقت کے لیے پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حیرت انگیز ٹیکنالوجی کو مستقبل میں طب، کوانٹم فزکس، مٹیریل سائنس اور دیگر جدید سائنسی شعبوں میں تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ZEUS لیزر سسٹم کی تیاری پر امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی، اور اس میں ٹائیٹینیم ایٹمز سے بھرپور 7 انچ کا سیفائر کرسٹل نصب ہے، جس کی تیاری میں چار سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

پروجیکٹ منیجر فرینکو بایر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو سائز کا ٹائیٹینیم سیفائر کرسٹل موجود ہے، وہ دنیا بھر میں بہت کم جگہوں پر دستیاب ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~