Connect with us

news

سینیٹ کمیٹی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

Published

on

سینیٹ

اسلام آباد:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں بینکوں کے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح 42 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے بل کو منی بل قرار دیا گیا ہے، اور یہ جو قانون لایا گیا ہے، اسے بھی منی بل کہا جا رہا ہے، یہ دراصل قانون میں ترمیم کا معاملہ ہے۔ حکومت نے ہمیں بتایا کہ اسپیکر نے اسے منی بل قرار دیا ہے، لیکن میری اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی چیز کو منی بل نہیں کہا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس معاملے پر وزارت قانون سے رائے لی جائے، کیونکہ یہ بل سینیٹ میں پاس نہیں کیا جا سکتا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ منی بل پر غور کر سکتی ہے، لیکن اس کے پاس ووٹ کی طاقت نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وضاحت کی کہ یہ قانون منی بل میں آتا ہے، جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسپیکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بل کو منی بل قرار نہیں دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بل پر غور کرنے کے بعد اسپیکر سے پوچھ لیں۔

news

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کے لیے بھارت سے جیتنا ضروری

Published

on

چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہر صورت ہرانا ہوگا۔
اگرچہ ابھی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے صرف دو میچز ہی ہوئے ہیں، لیکن چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور یہ ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کو اگر 23 فروری کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔

ایسی صورت میں قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب وہ آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف جیت جائے۔ اسی طرح بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اور پھر رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

جاری رکھیں

news

وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید | پی ٹی آئی کی سیاست پر تبصرہ

Published

on

خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، اور جس کو باپ کہتے تھے، اسی کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا طرز عمل ہرگز سیاسی نہیں ہے۔ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کو رونما کیا گیا۔

قومی املاک پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں۔

پی ٹی آئی والوں کی سیاست صرف ایک ذات کے لیے ہے۔ انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔ آرمی چیف کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔


جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~