Connect with us

news

بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت

Published

on

لاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اس تقریب میں شرکت کی اور دنیا بھر سے لوگ یہاں موجود تھے، جو کہ ایک بہترین موقع تھا۔

تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام اور دنیا بھر کے رہنماﺅں کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے اسے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ضروری ہے۔ پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک شاندار موقع ہے۔ لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر برتاﺅ کرنا چاہیے۔ ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا احترام کرتا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں بلکہ ایک عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

news

خواجہ آصف کا بھارت کو سخت انتباہ: ابھی نندن یاد رکھو، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

Published

on

ایک شخص کی حواریوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے"خواجہ آصف"

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کی کوشش کی تو اسے 2019 کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو یاد رکھنا چاہیے، جس طرح ہم نے اُسے گرفتار کر کے بھارت کو اس کی حیثیت یاد دلائی، آج بھی ہم اسی پوزیشن میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان، خصوصاً ایئرفورس بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، اور کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست پہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے، لیکن اگر بھارت ایسے واقعات کو جواز بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کرے گا، تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے پر تفصیلی غور ہوگا، کیونکہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوشش انتہائی غیرقانونی اور اشتعال انگیز عمل ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی ادارہ، ورلڈ بینک، ضامن ہے اور بھارت اس معاہدے کو خود سے ختم نہیں کر سکتا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال معمول پر رہے، ہم کسی قسم کی کشیدگی یا جنگی ماحول کے خواہاں نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب بات پاکستانیت کی آتی ہے تو پوری قوم متحد ہو جاتی ہے۔”

خواجہ آصف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں کون ملوث ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک میں تفتیش کرے، ذمہ داروں کو تلاش کرے، اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے گریز کرے۔

آخر میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی حکومت پر جنگی جنون سوار ہے، مگر پاکستان کی افواج ہر وقت الرٹ اور تیار ہیں، اور اگر کوئی خطرہ ہوا تو ہم ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

جاری رکھیں

news

پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھرپور ردعمل

Published

on

اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے اور وہ اپنے اندرونی مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو ہم اس کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ بیانات اور اقدامات میں غیرسنجیدگی نمایاں ہے اور دہشتگردی کے کسی واقعے کا غصہ اس انداز میں نکالنا انتہائی غیرمناسب اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کسی قسم کے شواہد موجود ہیں تو وہ عالمی سطح پر پیش کرے، الزامات کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں بھارتی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا پاکستان پر الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ سے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کا باعث بنتا آیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلد بازی میں معطل کرنا آبی جارحیت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ قدم بزدلانہ اور غیرقانونی ہے، پاکستان ہر قطرے کے پانی پر حق رکھتا ہے اور اس کا دفاع قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے بھی واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں بین الاقوامی ادارے بھی فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا موثر انداز میں ماضی کی طرح جواب دیا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~