news
بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اس تقریب میں شرکت کی اور دنیا بھر سے لوگ یہاں موجود تھے، جو کہ ایک بہترین موقع تھا۔
تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام اور دنیا بھر کے رہنماﺅں کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے اسے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ضروری ہے۔ پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک شاندار موقع ہے۔ لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر برتاﺅ کرنا چاہیے۔ ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا احترام کرتا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں بلکہ ایک عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔