drama
راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، ہانیہ عامر سے ملاقات کی خواہش
بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیگ کے ساتھ ائیر پورٹ پر نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ پاکستان آ رہی ہیں اور ہانیہ کے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
راکھی نے کہا کہ ‘میں پاکستان کے بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں، اس لیے پاکستان آ رہی ہوں، ہانیہ مجھے ائیر پورٹ پر لینے آؤ’۔
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان ویڈیوز کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔
راکھی کی اس ویڈیو پر صارفین مزاحیہ انداز میں ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہانیہ، راکھی پاکستان آ رہی ہے، تم پاکستان سے چلی جاؤ۔
drama
نادیہ جمیل کا انکشاف: عمران خان نے تھانے جا کر رہائی دلائی
پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے کہ کس طرح عمران خان ان کے لیے تھانے گئے تھے۔
نادیہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئیں، اور انہیں چھڑوانے کے لیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔
اداکارہ کے مطابق یہ واقعہ ضیاء الحق کے دور میں پیش آیا، جب اخلاقی پولیس (شاہین پولیس) نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا، کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کرسکے۔ نادیہ نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ تھانے میں پہنچنے کے بعد انہیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان اور دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عمران خان نادیہ جمیل کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔
drama
منشا پاشا نے پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا ہے۔
حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے، منشا پاشانے اپنی زندگی کے چیلنجنگ لمحات پر بات کی اور اپنی پہلی شادی کے تجربات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کے دن ان کی زندگی کے سب سے زیادہ مشکل ادوار تھے۔ اس وقت انہیں مستقبل کے بارے میں بہت سی بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ سمجھ میں آیا کہ یہی مشکلات انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
منشا نے یہ بھی بتایا کہ 2014-2015 کا دور ان کے لیے خاص طور پر مشکل تھا، جب وہ کام میں مصروف تھیں، شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں، اور اسی دوران ان کے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے سب کچھ بکھر رہا ہو۔
یاد رہے کہ منشا پاشا کی شادی 2013 میں اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، لیکن اب وہ معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔
حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اور کراچی میں پرورش پانے والی منشا پاشا نے ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں ایک معاون کردار کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں