Connect with us

news

پی آئی اے کے نئے فضائی روٹس: اندرون و بیرون ملک پروازوں کا آغاز

Published

on

پی آئی اے

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو کم خرچ سفری سہولت ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین کے لیے ہفتے میں دو پروازیں شروع ہوں گی، جبکہ لاہور سے کویت کے لیے 25 جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پی آئی اے کی لاہور سے دمام کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے شروع ہوں گی، اور 20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کے درمیان ہفتہ وار ایک فلائٹ بھی چلے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 25 جنوری سے پی آئی اے پشاور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز بھی شروع کرے گی، اور 21 جنوری سے سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے ہفتہ وار پرواز کا آغاز ہوگا۔ قومی ایئرلائن ان پروازوں کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کرے گی، جبکہ پی آئی اے کا ایک اور اے ٹی آر طیارہ بھی آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو مزید تقویت ملے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے، خاص طور پر یورپی۔

news

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل، پاکستانی ہائی کمیشن بند، ویزے منسوخ

Published

on

نریندر مودی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اور بڑا اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم سکیورٹی اجلاس میں کیے گئے، جس میں وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی اجیت دیول، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا فیصلہ حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا تھا جس کے تحت دریائے سندھ اور اس کی ذیلی ندیوں کے پانی کی تقسیم کی گئی تھی۔

بھارت نے اس کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی سختی لاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستانی سفارتی عملے کو سات دن کے اندر بھارت سے واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد بھی محدود کی جا رہی ہے — یکم مئی تک اس تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا جائے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پاکستانیوں کے لیے سارک ویزے کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اب پاکستانی شہری بھارت کا ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے تنازع، سرحدی جھڑپوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اٹھائے گئے ہیں، جس سے خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کا مائنز اینڈ منرلز بل پر دو ٹوک مؤقف، خیبرپختونخواہ قیادت کی بریفنگ تک پیشرفت نہ کرنے کا اعلان

Published

on

عمران خان

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے مائنز اینڈ منرلز بل پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک علی امین گنڈاپور، سیاسی رفقاء اور خیبرپختونخوا کی قیادت اس بل پر مفصل بریفنگ نہیں دیتے، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے خدشات کو ایک بار پھر دہرایا اور کہا کہ تحریک انصاف کے تحفظات بالکل درست ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، عدالتوں میں ہمارے کیسز سنے ہی نہیں جا رہے، عدالتی فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور آئین و قانون کی بے حرمتی عام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری صفر ہو چکی ہے۔ عمران خان نے قانونی کمیٹی اور سینئر وکلاء سے کہا ہے کہ وہ ایک جامع پریس کانفرنس کر کے قوم کو آگاہ کریں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتائج کیا نکلے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک مفصل خط لکھیں جس میں کارکنان، ان کے خاندان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اجاگر کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آج چیف جسٹس خاموش رہتے ہیں تو کل اس قانون شکنی کی ذمہ داری کس کے سر جائے گی؟ وہ خود یہ سوال چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات سراسر سیاسی ہیں، اور ان کے خلاف شواہد یعنی سی سی ٹی وی فوٹیج جان بوجھ کر غائب کر دی گئی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوٹیج کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ سچ سب کے سامنے آ جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے، چاہے عدلیہ ہو، پارلیمنٹ، پولیس یا ایف آئی اے، سب اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی افغان حکومت سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس مسئلے کو غیر سنجیدگی سے لیا، جس کا نتیجہ اب ملک میں دہشتگردی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو افغان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر یہی صوبہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے افغان مہاجرین کے معاملے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی ملک بدری کے عمل کو جس طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے، اس سے نفرت بڑھے گی اور دہشتگردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت دی کہ وہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر صوبائی اسمبلی میں قرارداد لا کر بحث کا آغاز کرے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~