Connect with us

news

چین میں (ایک ہزار میٹرک ٹن) سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

Published

on

سونے کا ذخیرہ

حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق اسے ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق اس ذخیرے میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ قسم کا معیاری سونا موجود ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کی تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں دریافت ہونے والے اس سونے کے ڈپازٹ کی مالیت 83 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کی جانے والی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ بات 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونا موجود ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔

مقامی جیولوجیکل بیورو کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اگر ایسا درست ثابت ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز  تک ہو سکتی ہے۔

مائننگ ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے قبل دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں

Published

on

رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی

وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا

میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔

سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی

تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔

جاری رکھیں

news

پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط

Published

on

روس اور پاکستان

آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا

تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی

نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~