Connect with us

news

آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں پر نوٹس لینے سے انکار، سپریم کورٹ

Published

on

آئینی بینچ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی طرف سے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر آئینی بنچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کو مسترد کردیا ہے، موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے حوالے سے پیش کیے گئے کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختواہ ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے، انہوں نے کہا کہ’گزشتہ روز دونوں طرف سے ہی ہلاکتیں ہوئیں،جن پر آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، لہذا آئینی بنچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے‘۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ میں حاضر ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں‘، جسٹس امین الدین نے کہا کہ ’جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے موجود ہی نہیں ہم اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ’یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہم اس پر بات نہیں کرنا چاہتے‘، اس پر آئینی بنچ نے ازخود نوٹس کی استدعا رد کردی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے طلباء یونین بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور سٹوڈنٹس یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر دیا، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے حوالے سے درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کیا، سپریم کورٹ نے درخواست پر صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم بھی دیا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں موجود جسٹس جمال خان مندوخیل نے تلور کے شکار کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کی، جس وجہ سے تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ختم گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ میں’بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرچکا ہوں، لہذا میں بینچ میں شامل نہیں ہوسکتا‘۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں

Published

on

رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی

وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا

میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔

سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی

تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔

جاری رکھیں

news

پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط

Published

on

روس اور پاکستان

آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا

تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی

نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~