Connect with us

news

ہمارا اصل ہدف عمران خان کی رہائی ہے، بشرا بی بی

Published

on

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے پر وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ احتجاج اور قافلوں میں ممبران صرف حاضری شو کرنے کےلئے آئے تھے، 24 نومبر کے احتجاج میں غائب رہنے والوں کا پارٹی سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہوگا
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماﺅں کو وارننگ دے کر کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ہی اگلے انتخابات کا ٹکٹ مل سکے گا احتجاج کے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بشرا بی بی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کسی رہنماء کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے سکتی اگر کوئی بھی کارکن احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہیں اترا تو اس کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملے گا بشریٰ بی بی اجلاس میں ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید ناراض ہو ئیں انہوں نے پارٹی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے سے بچیں جب کہ احتجاج کیلئے موثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر جماعت میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی مکمل رپورٹ دی گئی ث کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کیلئے ہی احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار اپنے کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس ہو گئے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج درحقیقت لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری نبھانے کا امتحان ہے انہوں نے کہا ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس ہرگز نہیں لوٹیں گے
بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ہدایات بھی کیں کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہوگا ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے آگاہ کیا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی سے دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہ اترے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج جماعت کے لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری کا امتحان ہے، ہمارا اصل ہدف عمران خان کی رہائی ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

Published

on

عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا

جاری رکھیں

news

حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  پرویز ملک

Published

on

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے تاہم حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے جلد ہی مستقبل میں حکومت ٹیکس کی شرح کم کرنے کی پوزیشن میں ہوگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو فلاحی سرگرمیوں میں مزید پیش رفت کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم کی کابینہ کے رکن میں یقین دلاتا۔ ہوں کہ حکومت آپ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے اصلاحات کے عمل سے پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی
انہوں نےمزید کہا کہ تیز رفتار بدلتی ہوئی دنیا میں کارپوریٹ فلانتھراپی کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~