news
پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہائی جیک ہو چکی ہے، پی ٹی آئی بانی رکن اکبر ایس بابر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ 3 مارچ کو پی ٹی آئی کے الیکشن کا دھوکہ ہوا تھا، 10 سال پہلے میں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے ایک کیس کیا تھا
اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر ہمارا تعلق مغربی ملک سے ہوتا تو کیا پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ آج جیلوں میں ہوتی
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے جلسوں میں امریکا کا جھنڈا لہرایا جاتا ہےاور پھر یہ کیسے امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگاتے ہیں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین، سیکریٹری جنرل، سیکریٹری اطلاعات کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہائی جیک ہو چکی ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بان پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے نکلنا ہے
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ نے اپنے چوری ہونے والے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے فائنل اور حتمی کال دے دی ہے، انہوں نے ہر کارکن کو مخاطب کر کے یہ کال دی ہے
ان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام جمہوریت کے لیے نکلے تھےاور اس روز عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
news
مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کا بھرپور یقین ہے میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ مایوس ہو مایوسی مسلمان کے لیے حرام قرار دے دی گئی ہے پاکستان پر گزشتہ برس سے مایوسی کے جو بادل منڈلا رہے تھے وہ اب چھٹ چکے ہیں اور پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اشاریے مثبت آ رہے ہیں بہت امید ہے کہ اگلا سال انشاء اللہ مزید بہتر ہوگا
جنرل سید عاصم منیر نے اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے اور ملک کو ڈیفالٹر کرنے والے اب کدھر ہیں؟ کیا یہ ملک میں مایوسی پھیلانے کے جواب دہ نہیں ہیں کوئی بھی چیز خواہ وہ سیاست ہو یا کچھ اور ملکی سلامتی سے مقدم نہیں ہم سب کو اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر قومی مفادات اور یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ریاست ہم سب کے لیے ایک ماں کی طرح ہے جس طرح ماں اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح ریاست بھی اپنے مکینوں کا خیال کرتی ہے ریاست کی قدر لیبیا ،عراق اور فلسطین کی عوام سے پوچھی جائے تو اندازہ ہوگا کہ وطن کتنا اہم ہوتا ہے
news
جیلی فش میں اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے محققین نے ایک اہم دریافت کی ہے جس میں انہوں نے کومب جیلی فِش (comb jellyfish) کی شناخت کی ہے، جو حیاتیاتی لافانی (biological immortality) کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ جیلی فِش اپنے قریبی نسل کزن، Turritopsis dohrnii، جو کہ ایک مشہور لافانی جیلی فِش ہے، کے ہمراہ شامل ہو گئی ہے۔
یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران جیلی فِش کے لاروا کا مطالعہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ان جیلی فِشز میں بالغ ہونے کی بجائے اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ تحقیق پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے، اور اس نے دوسرے جانوروں کی عمر بڑھنے کے عمل کو ریورس کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں دلچسپ بصیرت فراہم کی ہے۔
مطالعے کے شریک مصنف، جان جے اینگل کے مطابق، اس تحقیق نے جانوروں کی ابتدائی نشوونما اور جسم کے انتظام کے بارے میں ہماری سمجھ کو چیلنج کیا ہے، اور یہ ظاہر کیا ہے کہ ان جانوروں میں پھر سے جوان ہونے کی حیرت انگیز صلاحیت ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج حیاتیات، عمر بڑھنے کے عمل اور ممکنہ لافانی کی تفصیلات پر نئے سوالات اٹھاتے ہیں، جو مستقبل میں مزید تحقیق کے لیے راہ ہموار کریں گے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں