Connect with us

news

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کر لی، فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا

Published

on

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز اور بیٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے اور 35 اوورز میں ہی آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے 6 کیچز لے کر عالمی ریکارڈ برابر کیا۔

پاکستانی اوپنرز، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق، نے ٹیم کو 137 رنز کی سنچری پارٹنرشپ فراہم کی، جس سے پاکستان نے ہدف کو باآسانی 26.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا فیصلہ کن میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخی سیریز جیتنے کا موقع ہوگا۔

news

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

Published

on

عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا

جاری رکھیں

news

حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  پرویز ملک

Published

on

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے تاہم حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے جلد ہی مستقبل میں حکومت ٹیکس کی شرح کم کرنے کی پوزیشن میں ہوگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو فلاحی سرگرمیوں میں مزید پیش رفت کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم کی کابینہ کے رکن میں یقین دلاتا۔ ہوں کہ حکومت آپ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے اصلاحات کے عمل سے پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی
انہوں نےمزید کہا کہ تیز رفتار بدلتی ہوئی دنیا میں کارپوریٹ فلانتھراپی کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~