news
پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈنینس سینیٹ میں پیش، وفاقی وزیر قانون
سینٹ کی طرف سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ،سینیٹ کے اجلاس کا آغاز چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت میں ہوا ۔وفاقی وزیر قانون نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس ایوان کے سامنے پیش کیا ۔
سیدال خان کے مطابق کبھی سوال کرنے والے اجلاس سے غیرحاضر ہوتے ہیں اور کبھی وزرا نہیں آتے کیا یہ ہاﺅس آف فیڈریشن ہے؟ اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں،اراکین کو سنجیدہ ہونا چاہئے۔اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان نےکہا کہ ہاﺅس کو اطلاع دی جائے کہ 18ویں ترمیم پر کتنا عملدرآمد ہوا ہے؟صوبوں کو کتنے اختیارات ملے، پختونخوا کو کتنا فنڈ ملا، وفاق میں آج بھی سب وزارتیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کر چکی ہے،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ترمیم منظور کرانے کی بھر پور تیاری کی گئی تھی ۔ن لیگی ارکین پرائیوٹ ممبر ڈے پر ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیمی بل کے ذریعے سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
اس سلسلے میں حکومت نے ترمیمی بل منظور کرانے ک تیاری کرلی ہے۔ ایوان میں پاکستان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے اراکین کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ ن لیگ ، پی پی پی اور ایم کیو ایم قیادت نے ترمیم کی منظوری کیلئے اراکین کوآگاہ کر دیا تھا۔ اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں ترمیم آنے پر مزاحمت کرنے کااعلان بھی کیا تھا۔
news
مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کا بھرپور یقین ہے میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ مایوس ہو مایوسی مسلمان کے لیے حرام قرار دے دی گئی ہے پاکستان پر گزشتہ برس سے مایوسی کے جو بادل منڈلا رہے تھے وہ اب چھٹ چکے ہیں اور پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اشاریے مثبت آ رہے ہیں بہت امید ہے کہ اگلا سال انشاء اللہ مزید بہتر ہوگا
جنرل سید عاصم منیر نے اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے اور ملک کو ڈیفالٹر کرنے والے اب کدھر ہیں؟ کیا یہ ملک میں مایوسی پھیلانے کے جواب دہ نہیں ہیں کوئی بھی چیز خواہ وہ سیاست ہو یا کچھ اور ملکی سلامتی سے مقدم نہیں ہم سب کو اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر قومی مفادات اور یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ریاست ہم سب کے لیے ایک ماں کی طرح ہے جس طرح ماں اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح ریاست بھی اپنے مکینوں کا خیال کرتی ہے ریاست کی قدر لیبیا ،عراق اور فلسطین کی عوام سے پوچھی جائے تو اندازہ ہوگا کہ وطن کتنا اہم ہوتا ہے
news
جیلی فش میں اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے محققین نے ایک اہم دریافت کی ہے جس میں انہوں نے کومب جیلی فِش (comb jellyfish) کی شناخت کی ہے، جو حیاتیاتی لافانی (biological immortality) کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ جیلی فِش اپنے قریبی نسل کزن، Turritopsis dohrnii، جو کہ ایک مشہور لافانی جیلی فِش ہے، کے ہمراہ شامل ہو گئی ہے۔
یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران جیلی فِش کے لاروا کا مطالعہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ان جیلی فِشز میں بالغ ہونے کی بجائے اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ تحقیق پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے، اور اس نے دوسرے جانوروں کی عمر بڑھنے کے عمل کو ریورس کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں دلچسپ بصیرت فراہم کی ہے۔
مطالعے کے شریک مصنف، جان جے اینگل کے مطابق، اس تحقیق نے جانوروں کی ابتدائی نشوونما اور جسم کے انتظام کے بارے میں ہماری سمجھ کو چیلنج کیا ہے، اور یہ ظاہر کیا ہے کہ ان جانوروں میں پھر سے جوان ہونے کی حیرت انگیز صلاحیت ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج حیاتیات، عمر بڑھنے کے عمل اور ممکنہ لافانی کی تفصیلات پر نئے سوالات اٹھاتے ہیں، جو مستقبل میں مزید تحقیق کے لیے راہ ہموار کریں گے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں