news
ریاستی اور مقامی انتظامیہ پر دباؤ میں اضافہ، امریکہ
امریکہ میں رائے دہندگان کی ووٹنگ والے بیلٹ باکسوں پر ہونے والے حملوں کے سبب ریاستی اور مقامی انتظامیہ پر دباﺅ میں اضافہ ہو گیا ہے ریاستی اور مقامی انتظامیہ کا
خیال تھا کہ وہ ملک بھر میں قبل از وقت ووٹ ڈالنے کے عمل یا آئندہ ہفتے کروڑوں افراد کی طرف سے پولنگ اسٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے دوران پر امن اور محفوظ صدارتی الیکشن کی نگرانی کریں گے.
امریکہ کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن نے امریکی نشریاتی ادارے کو باور کروایا ہے کہ مقامی پولیس اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے وینکوور شہر میں بیلٹ باکس میں مشتبہ آتشی ڈیوائس رکھنے کے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں حکام نے کےمطابق مشتبہ آتشی ڈیوائس سے لگنے والی آگ سے چند ووٹوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا متاثرہ بیلٹ باکس میں ووٹرز کی طرف سے قبل از وقت ووٹ ڈالے گئے تھے۔
امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے کئی ریاستوں میں ”ارلی ووٹنگ“ یعنی وقت سے پہلے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں بعض شہروں میں ڈاک کے ذریعے دیے گئے ووٹوں کو مبینہ طور پر جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی دکھائی جانے والی ویڈیوز سے پتہ چل رہا ہے کہ وینکوور شہر میں بیلٹ باکس کے قریب فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود ہے جب کہ کچھ کاغذات زمین پر گرے پڑے ہیں جو آگ سے جل رہے ہیں ظاہر طور پر یہ بیلٹ باکس میں موجود ووٹ تھے۔
آتش زدگی سے لگ بھگ آدھا گھنٹہ پہلے وینکوور سے چند کلومیٹر دور واقع ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں بھی حکام کے مطابق ایک بیلٹ باکس کو آتشی ڈیوائس سے جلانے کی کوشش کی گئی ہے حکام کے مطابق اس بیلٹ باکس کے اندر آگ پر قابو پانے والا نظام موجود تھا جس کے باعث آتشی ڈیوائس سے بیلٹ باکس کے اندر موجود تینوں ووٹ محفوظ رہے ریاست اوریگون کے سیکرٹری آف اسٹیٹ لا اوون گریفن والاڈے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی یہ غلطی نہ کرے کہ کسی بھی بیلٹ باکس پر حملہ کرے کیونکہ یہ حملہ امریکہ کی جمہوریت پر حملہ ہو گا جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔
ریاست واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بھی ایسا ہی بیان جاری کیا ہے جس میں حملوں کی مذمت کی گئی ہے واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبز نے کہا تھا کہ وہ اس ”دہشت گردی“ کی شدید مذمت کرتے ہیں جو ریاست واشنگٹن میں قانونی اور منصفانہ انتخابات میں خلل ڈالے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملے کی حفاظت ایک سنجیدمسئلہ ہے اس لیے ریاست میں جمہوری عمل پر اثر کرنے والے کسی بھی تشدد کے عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ریاست واشنگٹن اور اوریگون میں بیلٹ بکسوں پر ہونے والے حالیہ حملوں سے پہلے ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے اندر گزشتہ ہفتے ایک ووٹوں کے میل بکس پر حملہ ہوا تھا ریاستی حکام نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے اور آگ سے 20 ووٹوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق بھی کی تھی. امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بیلٹ یا میل بکسوں پر حملوں کے واقعات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سیکیورٹی حکام الیکشن کے حوالے سے ممکنہ پر تشدد واقعات پر نئے نوٹس جاری کر رہے ہیں تاہم ان واقعات میں امریکہ کے اندر موجود انتہا پسند عناصر کے ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے اختتام پر امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ایک سرکاری دستاویز میں کہا تھا کہ مقامی پر تشدد انتہا پسند عناصر کے باعث سرکاری حکام ووٹرز اور الیکشن امور سے متعلقہ افراد یا املاک کو نقصان پہنچنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس تجزیاتی دستاویز میں ممکنہ اہداف کا بھی تذکر کیا گیا جن میں پولنگ اسٹیشن کے وہ مقامات جہاں بیلٹ باکس نصب ہوں، ووٹرز رجسٹریشن کی جگہ، سیاسی جماعتوں کے انتخابی کیمپ یا دفاتر اور وہ جگہ جہاں ووٹوں کی گنتی ہونا ہو شامل تھے۔
امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق تشدد کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ امریکہ میں موجود حکومت یا انتظامیہ مخالف انتہا پسند عناصر ہی ہیں خفیہ اداروں کے حکام بھی اپنے یہ خدشات ظاہر کر چکے ہیں کہ روس اور ایران جیسے دشمن ممالک ان انتہا پسند عناصر کو حملہ کرنے پر اکسا سکتے ہیں خفیہ اداروں کے اندازوں کے مطابق انہیں پوری امید ہے کہ روس ایسا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد تشدد پر اکسانا ہے جب کہ ایران بھی اسی طرح کی کوئی کوشش کر سکتا ہے۔
news
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل، پاکستانی ہائی کمیشن بند، ویزے منسوخ
بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اور بڑا اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم سکیورٹی اجلاس میں کیے گئے، جس میں وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی اجیت دیول، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا فیصلہ حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا تھا جس کے تحت دریائے سندھ اور اس کی ذیلی ندیوں کے پانی کی تقسیم کی گئی تھی۔
بھارت نے اس کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی سختی لاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستانی سفارتی عملے کو سات دن کے اندر بھارت سے واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد بھی محدود کی جا رہی ہے — یکم مئی تک اس تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا جائے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے مزید اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پاکستانیوں کے لیے سارک ویزے کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اب پاکستانی شہری بھارت کا ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے تنازع، سرحدی جھڑپوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اٹھائے گئے ہیں، جس سے خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
news
عمران خان کا مائنز اینڈ منرلز بل پر دو ٹوک مؤقف، خیبرپختونخواہ قیادت کی بریفنگ تک پیشرفت نہ کرنے کا اعلان
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے مائنز اینڈ منرلز بل پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک علی امین گنڈاپور، سیاسی رفقاء اور خیبرپختونخوا کی قیادت اس بل پر مفصل بریفنگ نہیں دیتے، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوگی۔
عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے خدشات کو ایک بار پھر دہرایا اور کہا کہ تحریک انصاف کے تحفظات بالکل درست ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، عدالتوں میں ہمارے کیسز سنے ہی نہیں جا رہے، عدالتی فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور آئین و قانون کی بے حرمتی عام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری صفر ہو چکی ہے۔ عمران خان نے قانونی کمیٹی اور سینئر وکلاء سے کہا ہے کہ وہ ایک جامع پریس کانفرنس کر کے قوم کو آگاہ کریں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتائج کیا نکلے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک مفصل خط لکھیں جس میں کارکنان، ان کے خاندان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اجاگر کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آج چیف جسٹس خاموش رہتے ہیں تو کل اس قانون شکنی کی ذمہ داری کس کے سر جائے گی؟ وہ خود یہ سوال چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات سراسر سیاسی ہیں، اور ان کے خلاف شواہد یعنی سی سی ٹی وی فوٹیج جان بوجھ کر غائب کر دی گئی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوٹیج کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ سچ سب کے سامنے آ جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے، چاہے عدلیہ ہو، پارلیمنٹ، پولیس یا ایف آئی اے، سب اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی افغان حکومت سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس مسئلے کو غیر سنجیدگی سے لیا، جس کا نتیجہ اب ملک میں دہشتگردی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو افغان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر یہی صوبہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے افغان مہاجرین کے معاملے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی ملک بدری کے عمل کو جس طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے، اس سے نفرت بڑھے گی اور دہشتگردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت دی کہ وہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر صوبائی اسمبلی میں قرارداد لا کر بحث کا آغاز کرے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں