Connect with us

news

پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کی مسٹر یونیورس میں کامیابی، گولڈ میڈل حاصل

Published

on

پاکستان کے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
رمیز ابراہیم خان نے امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلہ میں مینز فزیکل کیٹگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے انہیں پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل اتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے
اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے رمیز ابراہیم نے کہا کہ مسٹر یونیورس مقابلہ 44 ممالک کے درمیان تھا یہ اتنا اسان کام نہ تھا والدین اور قوم کی دعاوں سے یہ سب ممکن ہوا اور مجھے اس پر فخر ہے۔

news

حکومت کا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ

Published

on

وفاقی حکومت

حکومتِ پاکستان نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور سفارتی جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانیے اور ڈرامائی اقدامات کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جائے گی تاکہ عالمی برادری کو مودی حکومت کی اصل حقیقت سے آگاہ کیا جا سکے۔

، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ الزامات یا پروپیگنڈے کا جواب پوری تیاری اور سخت سفارتی حکمت عملی کے تحت دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی ہر جارحیت کا مؤثر، سنجیدہ اور بروقت جواب دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ وہ اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ پاکستان اس معاملے پر عالمی بینک سے رجوع کرنے اور ثالثی عدالت میں جانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت سفارتی محاذ پر بھرپور تیاری کر رہی ہے اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مزید فیصلے حالات کے مطابق کیے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن کی روشنی میں دفتر خارجہ سفارتی سطح پر اقدامات کرے گا۔ حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر بھارتی حکمت عملیوں کو ناکام بنانے کے لیے مربوط سفارتی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے اور امکان ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے خلاف مشترکہ قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم کی منظوری سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرنے جا رہا ہے، اور قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں کمی کی جائے گی اور عملے کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف سفارتی بلکہ دفاعی طور پر بھی مکمل تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کو مؤثر اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

خواجہ آصف کا بھارت کو سخت انتباہ: ابھی نندن یاد رکھو، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

Published

on

ایک شخص کی حواریوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے"خواجہ آصف"

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کی کوشش کی تو اسے 2019 کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو یاد رکھنا چاہیے، جس طرح ہم نے اُسے گرفتار کر کے بھارت کو اس کی حیثیت یاد دلائی، آج بھی ہم اسی پوزیشن میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان، خصوصاً ایئرفورس بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، اور کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست پہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے، لیکن اگر بھارت ایسے واقعات کو جواز بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کرے گا، تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے پر تفصیلی غور ہوگا، کیونکہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوشش انتہائی غیرقانونی اور اشتعال انگیز عمل ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی ادارہ، ورلڈ بینک، ضامن ہے اور بھارت اس معاہدے کو خود سے ختم نہیں کر سکتا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال معمول پر رہے، ہم کسی قسم کی کشیدگی یا جنگی ماحول کے خواہاں نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب بات پاکستانیت کی آتی ہے تو پوری قوم متحد ہو جاتی ہے۔”

خواجہ آصف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں کون ملوث ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک میں تفتیش کرے، ذمہ داروں کو تلاش کرے، اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے گریز کرے۔

آخر میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی حکومت پر جنگی جنون سوار ہے، مگر پاکستان کی افواج ہر وقت الرٹ اور تیار ہیں، اور اگر کوئی خطرہ ہوا تو ہم ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~