Health
سابق صدر مملکت عارف علوی: ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف درخواست دی گئی سابق صدر کے بیٹے اواب علوی اور اہلیہ پمینہ علوی نے سندھ ہائی کورٹ سے فوری سماعت کی استدا کی جو کہ منظور کر لی گئی ہے ۔درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ کرے گا ،درخواست گزاروں نے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں موجود ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کلینک سیل کرنے کے وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کلینک سیاسی انتقام کی وجہ سے سیل کیا گیا سیل کرنے سے قبل کوئی قانونی نوٹس نہیں دیا گیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز سندھی مسلم کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے اپنے بنگلے میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ہے واضح رہے کہ ایس بی سی اے کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے بھی اس کاروائی میں حصہ لیا
Health
تمام انٹری پوائنٹس پر ویکسینیشن کمپین چلائی جائے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کےلئے قابل عمل اور پائیدار پلان کا مطالبہ کیا ہے اورپنجاب کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسینیشن کمپین کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے ہدف حاصل کرنے کےلئے جامع اور موثر ویکسینیشن کمپین کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے پولیو کے خاتمے کی ویکسینیشن مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے مائیکرو پلان کاجائزہ لیا اور ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں
پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔
میں ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں۔
عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ویکسینیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چین بھی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وائرس سرکولیشن بڑھنا تشویش ناک امر ہے۔
پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے کمزور اضلاع پر بھرپور توجہ دی جائے اس موقع پر سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، پارلیمانی سیکرٹری عظمی کاردار ۔ ثانیہ عاشق ۔ ڈاکٹر عدنان خان ،چیف سیکرٹری ، سیکریٹریز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
Health
اینٹی ٹاکسن کی عدم موجودگی خناق بے قابو
سندہ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں اب تک خناق سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سو سے زائد ہو چکی ہے تاہم حفاظتی ٹیکوں کے باعث اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے
گزشتہ برس سندھ انفیکشن ڈیزیزہسپتال میں خناق کے 140 کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 52 بچے انتقال کر گئے
محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق خناق سے متاثرہ کیسز انفیکشن ڈیزیز ہسپتال سندھ میں منتقل کیےجا رہے ہیں اس وقت بھی انفیکشن ڈیزیز ہسپتال میں خناق کے 12 سے زائد بچے زیر علاج ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ میں خناق کے علاج کی دوا ئی اینٹی ٹاکسن موجود نہیں جبکہ خناق سے متاثر ہونے والے ایک بچے کے علاج پر دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی اینٹی ٹاکسن استعمال ہوتی ہے ماہرین کے مطابق اس بیماری سے بچاؤ کا واحد علاج مکمل ویکسینیشن ہے اور بیمار ہو جانے پر علاج اینٹی ٹاکسن دینا ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں