Connect with us

news

لاہور جم خانہ ماہانہ کرایہ 417 روپے فی کنال :محکمہ ریوینیو

Published

on

مبینہ طور پر لاہور جم خانہ کو اربوں روپے کی سرکاری اراضی انتہائی ارزاں نرخوں پر دینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان نے اجلاس کی صدارت کی ،کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سمیع اللہ کے علاوہ میاں شاہد راؤ، کاشف رحیم ،محمد سبطین، نواب خان گوپانگ ،ذوالفقار علی شاہ، سردار منصب علی ڈوگر ،چوہدری جاوید احمد ،اپوزیشن رہنما رانا شہباز ،رانا افتاب پیپلز پارٹی اور حکومتی اراکین نے شرکت کی

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے تقریبا 30 ارکان نے لاہور جم خانہ پر تحریک التوا جمع کروائی تحریک التوا کار کے مطابق لاہور جم خانہ کی زمین کا کرایہ 30 کروڑ ماہانہ بنتا ہے جبکہ محکمہ ریونیو نے 417 روپے فی کنال کے حساب سے کرائے پر دے رکھی ہے۔ یہ زمین لاہور جم خانہ کو 50 سال کے لیے لیز پر دی گئی ہے، علی حیدر گیلانی کے مطابق لاہور جم خانہ کلب کا ابتدا سے لے کر ابھی تک اڈٹ نہیں ہوا اور کلب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اڈٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے

اپوزیشن رکن رانا شہباز کے مطابق جب سیکرٹری سمیت تمام بڑے لوگ جم خانے کے ممبر ہوں گے تو پھر کون آڈٹ کروائے گا؟ایم پی اے تحریک انصاف احمد بھٹی نے سوال کیا کہ اجلاس میں بیٹھے کتنے لوگ لاہور جم خانہ کے ممبر ہیں ؟جس پر جواب دیتے ہوئے بورڈ آف ریوینیو کالونی کے ممبر ملک عبدالوحید نے کمیٹی کی صورتحال پر جواب دیا کہ لاہور جم خانہ کلب پر کی گئی تعمیرات کی منظوری نہیں لی گئی اور نہ ہی ہم نے کبھی کلب کا اڈٹ کیا لیکن اگر کمیٹی حکم دے گی تو ان سے پوچھ لیں گے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم نوید کو دو بار عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Published

on

عمران خان

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مرکزی ملزم کو دو مختلف دفعات کے تحت عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اے ٹی سی عدالت نے حملے میں معظم کے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزائیں سنائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں بھی ملزم نوید کو تین سے پانچ سال قید کی سزائیں بھگتنا ہوں گی۔ دوسری جانب شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو عدالت نے بری کردیا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم نواز کے قتل کے جرم میں نوید کو ایک بار عمر قید اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم ثابت ہونے پر دوبارہ عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے مجرم نوید پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بانی پی ٹی آئی اور دیگر افراد کے الزامات کے تحت ملزم کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کا حق صفائی ختم کردیا گیا تھا، کیونکہ مقدمے کے زخمی گواہان کی پیروی پر حق صفائی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد کے اللہ والا چوک پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر اچانک فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی اور ایک شخص معظم نواز جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزم نوید کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا تھا اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 3 نومبر کو ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا کارنامہ: فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے 28 اسٹارلنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

فیلکن 9 راکٹ

اسپیس ایکس نے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 سیٹلائٹس کے ساتھ فیلکن 9 راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلکن 9 راکٹ ان 28 اسٹارلنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں تعینات کرے گا، جس کا مقصد کمپنی کے انٹرنیٹ سیٹلائٹ نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا ہے۔ یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فیلکن 9 راکٹ لانچ ہے جب سے کمپنی نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا آغاز کیا تھا۔

اسپیس ایکس کے مطابق یہ مشن اس مخصوص ایندھن بوسٹر راکٹ کا 23 واں استعمال تھا۔ بوسٹر راکٹ لانچ کے تقریباً 8.5 منٹ بعد بہاماس کے بحر اوقیانوس کے مشرق میں واقع ڈرون شپ “اے شارٹ فال آف گریویٹس” پر کامیابی سے واپس آ گیا۔ اس بار تعینات کیے جانے والے سیٹلائٹس پہلے تعینات کیے گئے سیٹلائٹس کے مقابلے میں کچھ ہلکے ہیں جبکہ اسپیس ایکس نے اگلی کھیپ کے لیے سیٹلائٹس کا ایک قدرے بڑا اور بھاری ورژن بھی تیار کر رکھا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~