news
تحفظات کے باوجود وائس چانسلرز کی تقرریاں:گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جو کہ سرکاری جامعات کے چانسلر بھی ہیں نے کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی، گورنر کے پاس 13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمریاں وزیراعلی ہاوس کی جانب سے بھجوائی گئیں جن میں سے بعض پر گورنر پنجاب نے تحفظات کا اظہار کیا۔ جس پر ن۔لیگ اور پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں میں اس حوالے سے بیٹھک بھی ہوئی۔ تاہم گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق سمریاں موجود ہیں، کسی پر بھی دستخط نہیں کیے گئے۔ تاہم ذرائع کے مطابق دوسری جانب گزشتہ روز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جامعات میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیے گیےہیں جن میں گورنر چانسلر کی سفارشات کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ قانون کے مطابق گورنر پنجاب پر دس روز میں وزیراعلی پنجاب کی بھیجی گئ سمری پر جواب دینا لازم ہے۔اگر کوئی جواب نہ دیا جائے تو 14 روز بعد سمری خود ہی منظور ہوجاتی ہے۔ کوئی سمری منظور نہ ہونے دی جائے تو اس کے کے لیے گورنر ہاوس کو وزیراعلی پنجاب کی سمری پر اعتراض لگانا ضروری ہے جو کہ نہیں لگایا گیا۔ گورنر پنجاب تحفظات کا اظہار کرتے رہے تاہم ذرائع کے مطابق اعتراض لگا کر سمری واپس نہیں بھجوائی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا،انہیں چار سال کے لیے پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا۔ڈاکٹر محمد علی شاہ پنجاب یونیورسٹی کے 64 ویں وائس چانسلر ہیں، ںپروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں۔ حیاتیاتی علوم کے شعبے میں ماہر ہیں ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کے علاوہ یونیورسٹی آف ویلز، یو کے (1999) سے پی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف مسوری، یو ایس اے (2008) سے پوسٹ ڈاک کی ۔ڈاکٹر محمد علی جی سی یو فیصل آباد، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بطور وائس چانسلر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز لارنس کالج، مری میں بطور لیکچرار کیاڈاکٹر محمد علی شاہ کو تین مرتبہ بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ بھی ملا۔ڈاکٹر محمد علی شاہ کے 235 پیپرز بین الاقوامی و قومی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں ڈاکٹر محمد علی شاہ نئے ادارے قائم کرنے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ڈاکٹر محمد علی کے تحقیق اور تدریسی مہارت کے لیے 19 سے زائد قومی اعزازات شامل ہیں ۔ڈاکٹر محمد علی پاکستان اکیڈمی آف سائنسز گولڈ میڈل، بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ، تمغہ امتیاز، اور ستارامتیاز حاصل کر چکے ہیں ۔ڈاکٹر محمد علی شاہ وفاقی وائس چانسلرزسرچ کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں ۔ڈاکٹر محمد علی شاہ پنجاب کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور متعدد یونیورسٹیوں میں مختلف سنڈیکیٹس، سینیٹ اور کمیٹیوں کے ممبر رہ چکے ہیں۔ سابق واس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات رجسٹرار محمد آصف ڈینز ۔چرمین اورفیکلٹی ممبرز کی بڑی تعداد نے وی سی کا استقبال کیا اور پھول دیے۔ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایسن کے صدر ڈاکٹ امجد حسین اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف رفیق بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے اس موقع پر ڈاریکٹر پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر تنویر قاسم بھی موجود تھے۔ڈاکٹر شاہد منیر نے جواننگ کے بعد گفتگو کرتے ہوکہا کہ یو ا ی ٹی کی ترقی واستحکام کے لیے بطور ٹیم مل کر چلیں گےیوای ٹی میں بطورواس چانسلر میرا انتخاب اعزاز کی بات ہے۔ڈاکٹر شاہد منیرحکومت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کو شش کرونگا۔ڈاکٹر شاہد منیر یوای ٹی کی ساکھ کی بحالی اساتذہ وملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کام کریں گے۔ڈاکٹر شاہد منیر یوای ٹی کی ورلڈ رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنایں گے تعلیمی سہولیات اور وسال کو مزید ۔بہتر کریں گے
معروف سائنس دان و ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری قبل ازیں کامسیٹس یونیورسٹی میں بطور پروفیسر بائیو ٹیکنالوجی اور سربراہ انٹرڈیسپلنری ریسرچ سنٹر ان بائیومیڈیکل میٹریلز خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر عاکف نے بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں 80 سے زائد تحقیقی مقالہ جات شائع کیے جبکہ کئی ملین ڈالرز کے ریسرچ پراجیکٹس بھی حاصل کئے۔ انہوں نے 2008ء میں کوئین میری یونیورسٹی آف لندن (برطانیہ) سے بائیو میٹریلز کے شعبہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور پہنچنے پر جامعہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈائریکٹر/پرنسپلز، فیکلٹی، رجسٹرار سمیت انتظامی افسروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کہا کہ اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بننے والی ملک کی پہلی جامعہ کے وائس چانسلر کی ذمہ داری سنبھالنا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں، بلاشبہ یونیورسٹی نے ملک میں معیاری تعلیم و تربیت و تحقیق کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جامعہ کی مزید تعمیر اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے
news
شہباز شریف: معیشت مستحکم، بلوچستان ہائی وے منصوبہ، اسلام آباد ترقی کی راہ پر

اسلام آباد میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کوششوں اور ٹیم ورک کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب ملک ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اعتماد، حوصلے اور عزم کے ساتھ ٹیم پاکستان نے معاشی بحران کا مقابلہ کیا، اسی جذبے سے ہم ترقی کی منازل بھی طے کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت کی بہتری کو سراہا جا رہا ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے، بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس کے عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا خونی ٹریک جو ہزاروں جانوں کا نگل چکا ہے، اب اسے جدید ہائی وے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ دو سال میں تین سو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کر دیا گیا ہے تاکہ اس صوبے کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع مل سکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر لوگ ہیں، مگر ہم بلوچستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق منصوبے مکمل کریں گے۔
اسلام آباد کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہر میں توسیع، تزئین اور سہولیات کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آ چکی ہے اور شہر کے ہر کونے میں پھولوں کی بہار نے خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ انڈر پاس کو ساٹھ دن کے بجائے پینتیس دن میں مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور مجھے ان پر مکمل یقین ہے کہ وہ یہ کام وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف شہباز سپیڈ یا محسن نقوی سپیڈ نہیں بلکہ پاکستان سپیڈ ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے دیگر چوکوں پر بھی کام شروع ہو چکا ہے اور بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد ترقی، خوبصورتی اور سہولتوں کا گہوارہ بننے جا رہا ہے۔
news
زمین سے باہر زندگی کے آثار: K2-18b سیارے پر حیران کن دریافت

غیر ملکی سائنسدانوں نے ایک اہم پیشرفت میں زمین کے علاوہ ایک دور دراز سیارے پر زندگی کے ممکنہ آثار دریافت کر لیے ہیں، جسے اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ آثار سیارہ K2-18b پر ملے ہیں، جو زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور ایک دوسرے ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی سے باہر ہے۔
محققین نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے K2-18b کے ماحول میں دو اہم گیسوں، ڈائمتھائل سلفائیڈ (DMS) اور ڈائمتھائل ڈسلفائیڈ (DMDS) کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ زمین پر یہ گیسیں عام طور پر سمندری مائیکرو جانداروں جیسے فائٹوپلانکٹن سے پیدا ہوتی ہیں، جو مائکروبیل حیات کی موجودگی کا مظہر ہیں۔
اگرچہ سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دریافت براہ راست زندگی کا ثبوت نہیں بلکہ حیاتیاتی عمل کی ممکنہ موجودگی کی طرف ایک مضبوط اشارہ ہے، تاہم یہ ایک نئی امید اور فلکیاتی تحقیق میں پیشرفت کی علامت ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے معروف فلکیاتی طبیعیات دان نکو مدھوسودھن، جو اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں، نے کہا:
“یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں کسی اجنبی دنیا سے ایسے اشارے ملے ہیں جو ممکنہ طور پر حیات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا:
“یہ دریافت نظام شمسی سے باہر زندگی کی تلاش میں ایک اہم تبدیلی کا لمحہ ہے۔ ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکنہ قابل رہائش سیاروں میں حیاتیاتی نشانات کی شناخت ممکن ہے۔”
ماہرین کے مطابق، یہ دریافت فلکیات میں مشاہداتی دور کی طرف ایک قدم ہے، جہاں دور دراز سیاروں کے ماحول کا بغور مطالعہ کر کے زندگی کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم، سائنسدانوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان اشاروں کی تصدیق کے لیے مزید مشاہدات اور تحقیق درکار ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔