news
نیشنل یوتھ کونسل

پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام نیشنل یوتھ کونسل کے آنے والے بیچ کے امیدواروں کا جائزہ لینے کے لیے ایک انٹرویو پینل کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔ یہ پینل معزز پیشہ ور افراد اور قائدین کے ایک گروپ پر مشتمل ہے جو ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی اور مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ انٹرویو پینل میں شامل ہیں: ڈاکٹر مختار احمد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چیئرمین محترمہ گلمینہ بلال احمد، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیدہ آمنہ بتول، رکن پارلیمنٹ اور فوکل پرسن برائے گرین یوتھ موومنٹ اور بین الاقوامی روابط۔ ،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی مسٹر اویس رؤف، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، یونیورسٹی آف لاہور محترمہ زہرہ جبین، یو این ایف پی اے کے پروگرام اینالسٹ برائے نوعمروں اور نوجوانوں مسٹر افتخار احمد، برٹش کونسل کے ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد۔ علی ملک، وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ یہ پینل احتیاط سے ایک جامع اور سخت انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے، جو ملک بھر میں نوجوانوں کی نمائندگی میں بہترین اور جدت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کی اجتماعی مہارت تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، پارلیمانی امور، اور نوجوانوں کی بین الاقوامی مصروفیت پر محیط ہے، جو امیدواروں کی متوازن اور بصیرت پر مبنی تشخیص کو یقینی بناتی ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل کے بیچ 3 کے انتخاب کے عمل میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے، درج ذیل اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا: انتخاب کے معیار کو واضح طور پر بیان کیا جائے گا اور تمام امیدواروں کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس میں کونسل ممبر کے لیے مطلوبہ قابلیت اور خوبیوں کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط شامل ہیں۔ انٹرویو کے عمل کو ہر امیدوار کی قابلیت، تجربہ، اور کونسل کے مشن کے ساتھ ہم آہنگی کا اندازہ لگانے کے لیے طریقہ کار سے ترتیب دیا جائے گا۔ مستقل مزاجی اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے معیاری تشخیصی فارم استعمال کیے جائیں گے۔
انتخاب کے عمل کے معیار اور طریقہ کار کو عوامی طور پر دستیاب کرایا جائے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا جائے اور وہ اس عمل کی پیروی کر سکیں۔ پینل منصفانہ اور غیر جانبداری کے اصولوں پر عمل کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام امیدواروں کا تعصب یا بیرونی اثر و رسوخ کے بغیر ان کی خوبیوں کی جانچ کی جائے۔ نیشنل یوتھ کونسل انتخابی عمل کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس فراہم کرے گی اور امیدواروں یا اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی تاثرات یا خدشات کو شفاف طریقے سے دور کرے گی۔ نیشنل یوتھ کونسل ایک کامیاب انٹرویو کے عمل اور غیر معمولی افراد کے انتخاب کا منتظر ہے جو نوجوانوں کے مفادات کو بااختیار بنانے اور آگے بڑھانے کے کونسل کے مشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔
news
خواجہ آصف کا بھارت کو سخت انتباہ: ابھی نندن یاد رکھو، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کی کوشش کی تو اسے 2019 کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو یاد رکھنا چاہیے، جس طرح ہم نے اُسے گرفتار کر کے بھارت کو اس کی حیثیت یاد دلائی، آج بھی ہم اسی پوزیشن میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان، خصوصاً ایئرفورس بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، اور کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست پہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے، لیکن اگر بھارت ایسے واقعات کو جواز بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کرے گا، تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے پر تفصیلی غور ہوگا، کیونکہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوشش انتہائی غیرقانونی اور اشتعال انگیز عمل ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی ادارہ، ورلڈ بینک، ضامن ہے اور بھارت اس معاہدے کو خود سے ختم نہیں کر سکتا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال معمول پر رہے، ہم کسی قسم کی کشیدگی یا جنگی ماحول کے خواہاں نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب بات پاکستانیت کی آتی ہے تو پوری قوم متحد ہو جاتی ہے۔”
خواجہ آصف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں کون ملوث ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک میں تفتیش کرے، ذمہ داروں کو تلاش کرے، اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے گریز کرے۔
آخر میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی حکومت پر جنگی جنون سوار ہے، مگر پاکستان کی افواج ہر وقت الرٹ اور تیار ہیں، اور اگر کوئی خطرہ ہوا تو ہم ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
news
پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھرپور ردعمل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے اور وہ اپنے اندرونی مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو ہم اس کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ بیانات اور اقدامات میں غیرسنجیدگی نمایاں ہے اور دہشتگردی کے کسی واقعے کا غصہ اس انداز میں نکالنا انتہائی غیرمناسب اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کسی قسم کے شواہد موجود ہیں تو وہ عالمی سطح پر پیش کرے، الزامات کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں بھارتی الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا پاکستان پر الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ سے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کا باعث بنتا آیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلد بازی میں معطل کرنا آبی جارحیت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ قدم بزدلانہ اور غیرقانونی ہے، پاکستان ہر قطرے کے پانی پر حق رکھتا ہے اور اس کا دفاع قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے بھی واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں بین الاقوامی ادارے بھی فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا موثر انداز میں ماضی کی طرح جواب دیا جائے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں